ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے بغیر ایمسٹ کے کورسز
سوال : انٹرمیڈیٹ BPC کامیاب امیدوار جو ایمسٹ کا رینک بھی لائیں رینک 70 ہزار سے زائد ہے کسی بھی کورس میں داخلے کے امکانات نہیں ہیں ایسے بے شمار طلبہ جن کا رینک کافی دور ہے ان کو کیا مشورہ ہے ؟

کئی طلبہ ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : انٹرمیڈیٹ BPC کے امیدوار جنہوں نے ایمسٹ دیا ان کیلئے رینک پر جن کورسز میں داخلے ہونگے وہ MBBS ، بی ڈی ایس ، فارما ڈی ، بی ایس سی ( اگریکلچر ) ، بی وی ایس سی ، وٹرنری سائنس ، ہومیوپتھی ، آیورویدک ، نیچرپتھی ، بی فارمیسی اور بائیو ٹکنالوجی کورسز ہیں اور جن کورسز میں بغیر ایمسٹ کے انٹرمیڈیٹ کے نشانات پر داخلہ دیا جاتا ہے ان میں بی ایس سی ( نرسنگ ) ، MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی ، BPT فزیوتھراپی اور جنرل ڈگری کورسز میں B.SC میں نیوٹریشن وغیرہ ہیں۔ جاریہ تعلیمی سال داخلہ میں تاخیر ہورہی ہے اس لئے طلبہ اور سرپرست بے چین ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ اپنے رینک کے مطابق تیاری کریں اگر اچھا رینک ہے تو کونسلنگ کا انتظار کریں ۔ ورنہ ڈگری میں داخلہ حاصل کریں اور تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔

BUMS کیلئے کیا اردو ضروری ہے
سوال : BUMS ( یونانی میڈیسن ) میں داخلہ کیلئے انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار اہل ہیں اور اس کیلئے الگ انٹرنس امتحان ہوتا ہے کیا اردو مضمون پڑھنا ضروری ہے یا عربی کے امیدوار بھی اہل ہیں جن کی مادری زبان اردو ہے براہ کرم معلومات شائع کریں اس کا انٹرنس امتحان کب ہوگا ؟
عارفہ ناز ، فرسٹ لانسر ۔ حیدرآباد
جواب : BUMS ( یونانی میڈیسن ) میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ BPC گروپ اور ایک زبان اردو کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ جو اردو کے بجائے عربی کیلئے ہو اہل نہیں ہیں اگرچہ کہ آپ کی مادری زبان اردو ہے ۔ صرف انٹرمیڈیٹ سطح پر اردو دیکھی جاتی ہے اس کیلئے علحدہ انٹرنس امتحان BUMSET یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجے واڑہ کے تحت ہوتا ہے امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر میں اس کا اعلامیہ آئے گا اور اگسٹ کے آخری ہفتہ میں اس کا انٹرنس ٹسٹ ہوگا ۔

بنک کے ملازمت کیلئے کونسا امتحان ہوتا ہے
سوال : بنکوں میں کلرک اور POS کیلئے جو امتحانات ہوتے ہیں اس کیلئے اہلیت اور ویب سائیٹ کا شائع کریں اور اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کریں تو متلاشیان روزگار کیلئے کافی مدد ہوگی ؟
آصف علی اور محمد وسیم ، ملے پلی ۔ حیدرآباد
جواب : بنکوں میں ملازمت کیلئے مختلف قومیائے گئے بنک Nationalist بنکوں کیلئے سال میں دو دفعہ IBDS انسٹی ٹیوٹ بنک پرسنل سلکشن کے تحت امتحانات ہوتے ہیں یہ کلریکل کیڈر اور POS کیلئے CWE (Common Writtea Exam) ہوتا ہے۔ اس کیلئے ڈگری امیدواروں کیلئے POS کے امتحانات بھی CWE ہوتے ہیں اور اس امتحان کے اسکور پر کئی بنکوں میں ملازمت دی جاتی ہے ۔ SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے تحت اسوسی ایٹ اسٹیٹ بنکوں میں کلریکل کیڈر اور بنک پروبیشنری آفیسرس کے الگ امتحانات ہوتے ہیں ویب سائیٹ www.ibps.in ، www.sbi.com ہیں ۔

ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں کامیابی
سوال : ایس ایس سی کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج اس ہفتہ جاری ہونے والے ہیں کیا اس کے ذریعہ داخلہ ہونگے ؟
ممتاز بیگم ۔ محبوب نگر
جواب : ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں کامیابی پر تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے ۔ اس میں کامیابی کے بعد انٹرمیڈیٹ میں داخلے ملتے ہیں ۔