ایجوکیشن / کیریئر

مختلف انٹرنس امتحان CET کونسلنگ شیڈول کی ہفتہ عشرہ میں اجرائی
انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ لا کورس کیلئے LAWCET ، انجینئرنگ میڈیسن کیلئے EAMCET جس میں مختلف کورسز کیلئے الگ الگ کونسلنگ ہوگی ۔ ٹیچر ٹریننگ ڈی ایڈ کییلئے DEECET ، بی ایڈ کیلئے Ed.CET ، فزیکل ایجوکیشن کیلئے PECET اور پی جی انجینئرنگ / فارمیسی کیلئے PGECET کے نتائج اعلان ہونے کے بعد اس کے رینک جاری کردیئے گئے ۔ صرف انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ECET کی ویب کونسلنگ 28 جون تا 2 جولائی ہوچکی ۔ جو صرف پالی ٹیکنیک ڈپلوما ہولڈرس کو B.E/B.Tech کے سال دوم میں داخلہ کیلئے ہوتی ۔ انٹرمیڈیٹ MPC کے ایمسٹ کی انجینئرنگ کی کونسلنگ کا شیڈول نہیں آیا ۔ بعض طلبہ اور سرپرست انجینئرنگ کونسلنگ کو ایمسٹ کی سمجھے جو غلط ہے ۔ اب 10 جولائی تک کونسلنگ شیڈول جاری ہوسکتا ہے ۔ امیدوار اپنے CET اس کے اسٹیٹ رینک کے مطابق دی گئی تاریخ کو مقام کونسلنگ پر شرکت کریں ۔ اس کی کوئی اطلاع انفرادی طو رپر نہیں دی جاتی ہے ۔

دسویں کے بعد انٹرمیڈیٹ سطح پر دو سالہ ہوٹل مینجمنٹ کورسز روزگار سے راست مربوط ، محدود نشستوں پر داخلے
ہوٹل انڈسٹری ملک کے اہم صنعتوں میں ایک ہے ۔ اسٹار ہوٹلس میں روزگار کے شاندار مواقع ہیں ۔ اس کیلئے ہوٹل مینجمنٹ کورس کئے ہوئے امیدوار ہی اہل ہوتے ہیں چنانچہ حیدرآباد میں لکڑی کا پل علاقہ میں واقع ZEN کالج جو وکیشنل ٹریننگ میں NCERT کا معیار اور شاندار کارگردگی پر ایوارڈ حاصل کیا جو اعزاز ہے ۔ دو سالہ وکیشنل کورس BIE بورڈ سے محلقہ اور منظورہ ہے اس کے وکیشنل ٹریننگ کورسز میں جو SSC یا دسویں کے مماثل کورس کی بنیاد پر ہوتے ہیں ۔ ہوٹل مینجمنٹ کا دو سالہ کورس ہے جس کی یہ نمایاں خصوصیت ہیکہ اس کورس کے طلبہ کو فائیو اسٹار ہوٹلس میں ملک کے اہم شہروں ممبئی ، اندور ، بنگلور وغیرہ میں دو ، دو ماہ عملی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ جہاں مفت قیام و طعام کے ساتھ ماہانہ اسٹائیفنڈ بھی ملتا ہے ۔ اس طرح محدود نشستیں صرف 40 نشستوں پر داخلہ ایس ایس سی کے نشانات پر دیا جاتا ہے امیدوار 040-66772270 اور 9885227702 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

لڑکیوں کیلئے فیشن ڈیزائنگ اور کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ وکیشنل کورسز
SSC کامیاب لڑکیوں کو فیشن ڈیزائنگ اور کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں وکیشنل کورس کے ذریعہ شاندار کیریئر بنایا جاسکتا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ سطح پر دو سالہ وکیشنل کورس Fashion Designiag & Garment Making ہے اس کے علاوہ ایک سالہ ڈپلوما ان فیشن ٹکنالوجی ہے ۔ دو سالہ ہوٹل مینجمنٹ کورس کی تکمیل کے بعد B.SC(HS) اور B.SC ( FD) کیلئے اہل ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ سطح پر دو سالہ کمپیوٹر سائنس ابتداء انجینئرنگ کورس ہے اس میں ٹریننگ کے ذریعہ مہارت بھی پیدا کی جاتی ہے اس کے علاوہ اڈوانسڈ سرٹیفیکٹ ان کمپیوٹر اپیلیکشن کورس ایک سالہ ہے ۔ اس کیلئے دسویں طلبہ اہل ہیں ۔ داخلہ کی معلومات رہبری کیلئے پتہ ذیل پر ربط پیدا کریں ۔Zen وکیشنل کالج ، روبرو راج دوت ہوٹل بالائی منزل مہیش بنک لکڑی کا پل ،حیدرآباد ۔040-66772270 ہے ۔ کالج کا قیام 2001 ء میں ہوا اور اپنے آغاز سے ہی معیار تعلیم روزگار پر مبنی ٹریننگ کے ساتھ ملازمت فراہم کرتے ہوئے منفرد مقام رکھتا ہے۔