ایجوکیشن / کیریئر

SSC کے بعد کیا کریں ۔ کیریئر گائیڈ شائع
What after SSC ….?
ایس ایس سی کے بعد کئی کورسز ہیں انٹرمیڈیٹ کے دو سالہ کورسز میں یم پی سی ، بی پی سی ، یم ای سی ، کامرس وغیرہ ہیں اس کے علاوہ وکیشنل کورس ، پالی تکنیک کے ڈپلوما کورس انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ اور آئی ٹی آئی کے تکنیکل کورسس ہیں جن سے کچھ حد تک وقفیت ہے لیکن اس کے علاوہ NIOS نیشنل اوپن اسکولنگ اور APOSS کا ایک سالہ انٹر کورس اس کیلئے ایک کیریئر گائیڈ کو بہت ہی آسان انداز میں مرتب کر کے شائع کیا گیا اس میں Career Path کے تحت کیسے ڈاکٹر بننے ، انجینئر بننے ، IAS کس طرح کرسکتے ہیں ۔ CA کرنے کا کیا طریقہ ہے اس کے علاوہ دیگر 22 پروفیشنل کی تفصیلات ہیں اس کیریئر گائیڈ کے حصول کیلئے 088013126484 پر ربط پیدا کریں۔

بی ایڈ میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ایڈسٹ 2014 ، 24 اپریل آخری تاریخ
بی ایڈ ایک سالہ ٹیچرس ایجوکیشن کورس ہیں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ایڈسٹ ( ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ) 2 جون کو رکھا گیا ہے اس کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے ۔ پانچ مضامین سوشیل اسٹڈیز ، میاتھس ، بیالوجیکل سائنس ، فزیکل سائنس اور انگلش ہے ۔ ڈگری کے متعلقہ مضمون سے میتھاڈالوجی کا انتخاب کرنا ہوگا اور اس کیلئے اہل ہونگے ۔ بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ کی سوشیل اسٹڈیز ، بیالوجیکل سائنس اور میاتھس کی کوچنگ کلاسس محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 21 اپریل سے رجسٹریشن کا آغاز ہورہا ہے ۔

HIE حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس انٹرمیڈیٹ میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان
حیدرآباد کی ایک عظیم سماجی خدمت گذار شخصیت جناب غیاث الدین بابو خان کے زیرنگرانی حیدرآباد کے مضافات رنگاریڈی کے وقارآباد منڈل میں 100 ایکڑ اراضی پر وسیع و عریض تعلیمی کیمپس کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ اس کو HIE حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسنس کا نام دیا گیا ۔ اس میں انٹرمیڈیٹ کے ہمہ وقتی ریذیڈیشنل سے تعلیم کا نظم حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے تحت غریب اور مستحق طلبہ کو ان معیاری سرکردہ ادارہ میں داخلے کیلئے اسکالر شپ ٹسٹ 20 اپریل اور 27 اپریل کو حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں رکھا گیا ہے اس کی تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں اور داخلے کی معلومات کیلئے مس عائشہ جبیں سے فون نمبر 9000289203 پر ربط پیدا کریں ۔
Eamil:ajabeen@hie.net.in، www.hie.net.in

جامعہ ملیہ اسلامیہ اردو کا مراسلاتی کورس
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا اردو سیکھنے کا خصوصی مراسلاتی کورس رکھا گیا ہے ۔ اس کیئے صرف 100 روپئے فیس رکھی گئی ہے ۔ داخلے فارم اور تفصیلات کیلئے پتہ ذیل پر دس روپئے ڈاک ٹکٹ چسپاں کرکے خود کا پتہ لکھا لفافہ ذیل کے پتہ پر ارسال کریں ۔
Hony Director
Urdu Correspondence Course
Arjun Singh Center
Jamia Millia Islamia
New Delhi – 110025 – http://jmi.ac.in

ڈگری کامیاب یا سال آخر کا امتحان دیئے امیدواروں کیلئے P.G کورسز انٹرنس امتحانات
عثمانیہ یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ پی جی کالجس میں یم اے ، یم کام ، ایم ایس سی میں داخلے کیلئے پی جی انٹرنس امتحان 30 مئی سے رکھے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ یم ایڈ اور یم سی جے اور پی جی ڈپلوما کورسس بھی ہیں جن کیلئے یہ انٹرنس امتحان رہے گا ۔ اس کیلئے سال حال فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔انٹرنس امتحان فیس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آخری تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ OUCET-2014 کیلئے ایک مضمون کی فیس 350 روپئے اور زائد مضمون کیلئے 200 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ اس کی معلومات کیلئے 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔