ایجوکیشن / کیریئر

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈ گری اہلیتی امتحان
فارمس ادخال کیلئے تتکال اسکیم کی سہولت 12 اپریل آخری تاریخ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکراوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان 13 اپریل کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی تاریخ ختم ہوچکی لیکن یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ تتکال اسکیم کے تحت زائد فیس کے ساتھ 12 اپریل تک فارم آن لائن داخل کرنے کی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔ جو امیدوار تاحال اوپن یونیورسٹی کا فارم داحل نہیں کئے وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ 18 سال یا زائد عمر کے افراد اس کے اہل ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ لاڈبازار پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ ذریعہ تعلیم انگلش کے ساتھ ارود بھی ہے ۔

پالی تکنیک انٹرنس ( پالی سٹ ) کوچنگ پروگرام
پالی تکنیک انٹرنس ’’ پالی سٹ ‘‘ میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کو امتحانی نقطہ سے تیاری کرنے اور سابقہ امتحانی پرچوں کے حل کے ساتھ کوچنگ کا پروگرام ادارہ سیاست کے زیراہتمام حسب سابق محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابلاس پر رہے گا ۔ جناب عبداللہ میاتھس اور شہباز فزکس کی کلاسس کیلئے اپنے خدمات پیش کئے ہیں ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) رہے گا اور سابقہ امتحانی پرچے بھی مہیا کئے جائینگے ۔ معلومات کیلئے 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے ریگولر P.G کورسز MA/M.Com/MSC اور M.Ed کیلئے انٹرنس امتحانات
پی جی کے ریگولر کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، یم سی جے ، یم ایس ڈبلیو کے ساتھ M.Ed کورس میں داخلے کیلئے ہر یونیورسٹی کا علحدہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے جو ہر مضمون کیلئے الگ الگ ہوتا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت یہ انٹرنس امتحانات OUPGCET کہلاتے ہیں اس کیلئے جاریہ ماہ اپریل میں اعلامیہ جاری ہوکر فارمس دیئے جائینگے اور جون میں انٹرنس امتحانات ہر مضمون کیلئے الگ الگ ہوگا ۔ اس انٹرنس ٹسٹ میں پڑوسی اضلاع کے یونیورسٹیز تلنگانہ یونیورسٹی، نظام آباد ، مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ ، اور پالمور یونیورسٹی محبوب نگر میں شامل رہینگے جن کے پی جی کورسز میں اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلہ دیا جائے گا ۔

B.Ed میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2014 کیلئے آن لائن فارمس کی آخری تاریخ
B.Ed میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان ’’ ایڈسٹ 2014 ‘‘ 2 جون کو مقرر ہے ۔ اس میں ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے طلبہ اہل ہیں ۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے ۔ بی ایڈ کے پانچ مضامین سوشیل اسٹڈیز ، بیالوجیکل سائنس ، میاتھس ، فزیکل سائنس کے ساتھ انگلش بھی ہے ۔ امیدوار اپنے ڈگری کے مضامین کے لحاظ سے بی ایڈ کے میتھاڈلوجی کا انتخاب کریں ۔ صرف انٹرنس امتحان میں شریک ہونا اہم نہیں ہے داخلے کے وقت دشواری ہوگی ۔ بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ گورنمنٹ ، یونیورسٹیز ، پرائیویٹ اور میناریٹی بی ایڈ کالجس میں داخلہ ہوتاہے ۔ بی ایڈ انٹرنس کوچنگ اور نوٹس کا دفتر سیاست عابڈس پر حسب سابق انتظام رہے گا ۔

EAMCET کیلئے کراش کورس اور Mock Test تمثیلی امتحانات
انٹرمیڈیٹ MPC اور BPC امیدواروں کیلئے انٹرنس امتحان ایمسٹ 22 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے فارمس آن لائن داخل کئے گئے بغیر جرمانہ کے آخری تاریخ 4 اپریل تک انجینئرنگ کیلئے دو لاکھ سے زائد اور میڈیسن کیلئے لگ بھگ ایک لاکھ امیدواروں نے فارمس داخل کئے ۔ اب دیرینہ فیس کے ساتھ مزید اضافہ ہوگا ۔ ایمسٹ میں کامیابی اہم نہیں بلکہ رینک لانا ہے جس کے ذریعہ داخلہ ہوتا ہے ۔ ایمسٹ کے 160 سوالات میں 75 فیصد وٹیج اور انٹرمیڈیٹ کے 600 اختیاری مضامین کے نشانات سے 25 فیصد وٹیج حاصل کرتے ہوئے 100 نشانات کے ذریعہ رینک دیا جاتا ہے ۔ ایمسٹ کی معیاری کوچنگ ، روزانہ نوٹس اور ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) ادارہ سیاست کے ساتھ رکھا جارہا ہے ۔ ایمسٹ کوچنگ میں داخلہ کیلئے سری چندرا کالج نزد سٹ ون موتی گلی چارمینار اور ٹولی چوکی براندون کالونی ہولی فاطمہ اسکول میں کلاسس میں شریک ہوسکتے ہیں۔