ایجوکیشن / کیریئر

EAMCET-2014 فارمس آن لائن داخل کرنے کی 4 اپریل آخری تاریخ
EAMCET-2014 میں شرکت کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اب انٹر سال دوم کا امتحان دیئے طلبہ اہل ہیں اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ بغیر جرمانہ کے 4 اپریل 2014 ہے اس کے بعد دیرینہ فیس کے ساتھ تاریخ ہوگی ۔ فیس اے پی آن لائن مراکز پر داخل کرنا ہوگا ۔EAMCET کے انعقاد کی ذمہ داری حسب سابق JNTU کو دی گئی اور سال حال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی 160 سوالات کے 160 نشانات ہونگے منفی مارکس Negative نہیں ہیں ۔ رینک کیلئے ایمسٹ کے 75 فیصد اور انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین کے 25 فیصد نشانات شمار کئے جائینگے اور کونسلنگ ایمسٹ کے اسٹیٹ رینک پر ہوگی ۔ ایمسٹ میں شرکت کیلئے پہلے آن لائن فارم داخل کریں تمام کالمس کی خانہ پُری صحیح کریں امتحان 22 مئی کو رکھا گیا ۔
ایمسٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) کا کراش کورس پروگرام دو مقامات پر کوچنگ ، ٹسٹ میٹریل
ایمسٹ میں کامیابی اہم نہیں ہوتی یا اس کے کامیابی پر کوئی سرٹیفیکٹ نہیں ملتا بلکہ رینک اہم ہوتا ہے اور ایمسٹ کے رینک ہی پر مختلف پروفیشنل کورسز میں داخلہ ہوتے ہیں یہ امتحان جو اب 22 مئی کو رکھا گیا ہے اس میں انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدواروں کیلئے انجینئرنگ اور بی پی سی امیدواروں کیلئے ( میڈیکل ) علحدہ علحدہ ہوتے ہیں ۔ اب کراش کورس پروگرام کے تحت 45 تا 50 ایام کا خصوصی کوچنگ پروگرام ادارہ سیاست کے زیراہتمام دو مقامات پر ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیرنگرانی چارمینار نزد سٹ ون موتی گلی نئی روڈ پر ، سری چندرا جونیر کالج میں جہاں منظور احمد صاحب سے انچارج ہے ان سے 8977198117 پر اور ٹولی چوکی میں نیو ہولی فاطمہ اسکول براندان کالونی نزد گیلاسی تھیٹر میں مسٹر عرفان 8897564557 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں کلاس کے اوقات صبح 8 تا 11 بجے ہیں روزانہ ٹسٹ میٹریل مہیا کیا جائے گا ۔ دفتر سیاست عابڈس پر 5 بجے تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

سیول انجینئرنگ کیلئے پرکٹیکل معلومات جدید عصری ٹکنالوجی نصاب میں شامل نہیں
سیول انجینئرس ڈپلوما ہولڈرس جونیر انجینئر اور ڈگری ہولڈرس ( بی ای / بی ٹیک ) سیول کو اپنے کورس کی تکمیل کے بعد جب عملی میدان میں تعمیراتی شعبہ سے وابستہ ہوتے ہیں انہیں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عصری اور جدید ٹکنالوجی کا آج کنسٹریشن میں بہت زیادہ استعمال ہورہا ہے اور یہ ڈپلوما یا ڈگری کے انجینئرنگ نصاب میں شامل نہیں ہے جس کی وجہ عملی میدان میں دشواری ہوتی ہے چنانچہ انجینئرس کیلئے بالعموم اور مسلم اقلیتی طبقہ کے انجینئرس کیلئے بالخصوص ایک ادارہ تروملا ٹاورس کے چوتھی منزل واقع ملک پیٹ روبرو یشودھا ہاسپٹل میں المدنیہ انسٹی ٹیوٹ آف کوانٹیٹی سروے کے نام سے جناب محمد ہارون نے قائم کیا جہاں پرکیٹکل کتاب کے ساتھ اس کی کوچنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اس کی معلومات کیلئے 9550259317 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

ٹیچرس کی پرائیویٹ اسکولس میں ضرورت
تیاری CV اور کیمونیکیشن اسکل کے ساتھ Placement رہبری
B.Ed امیدوار جو کسی بھی میتھاڈالوجی سے ٹریننگ کئے ہو اور TET کامیاب ہو یا اب امتحان دیئے ہو اب جاریہ تعلیمی سال اختتام پر ہے اور پرائیویٹ اسکولس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اپریل تا جون ٹیچرس کے تقررات کا عمل ہوتا ہے ۔ پرائیویٹ سکٹر میں پرکشش تنخواہیں 5 ہندسوں میں 10 ہزار سے شروع ہوتے ہیں ۔ بی ایڈ امیدوار اپنی تدریسی صلاحیت کو بڑھائیں انگلش کیمونیکیشن اسکل کے ساتھ اچھا اور موثر CV تیاری کرتے ہوئے انٹرویو دے چنانچہ بشیر باغ حیدرآباد میں واقع ایک ادارہ نے اس کیلئے بی ایڈ امیدواروں کی Placement رہنمائی رکھی ہے اس کیلئے امیدوار مسز ٹریسا سے فون نمبر 9014884236 پر ربط پیدا کرتے ہوئے اپنا بائیو ڈاٹا داخل کریں اور رجسٹریشن کے ذریعہ مختلف اسکولس میں انٹرویو کی تیاری کرتے ہوئے ملازمت کے حصول کی سعی کریں۔