ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب
آن لائن فارمس کے ادخال کا طریقہ کار کیا ہے ؟
سوال : آن لائن فارمس داخل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے اور فیس کس طرح داخل کریں ؟
عارفہ خانم ۔ حافظ بابا نگر

جواب : مختلف انٹرنس امتحانات اور مسابقتی امتحانات کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہوگا اور اس سسٹم کو رائج ہوئے تین چار سال کا عرصہ ہوچکا ہے آن لائن داخل کرنے کیلئے دی گئی ویب سائیٹ پر آن لائین کا طریقہ کار بھی دیا جاتا ہے ۔ جیسے ایمسٹ کیلئے ویب سائیٹ apeamcet کو لاگ آن کرنے کے بعد فارم آن لائن داخل کرنے کا طریقہ کار اور فیس کے ادخال کیلئے بھی اے پی آن لائن مراکز پر فیس حاصل کر کے فارم کو آن لائن داخل کرتے ہیں سال حال آندھراپردیش کے تمام انٹرنس امتحانات کے فارم آن لائن داخل کرتا ہے اور اس کیلئے ہر انٹرنس امتحان کیلئے الگ الگ ویب سائیٹ ہے ۔ اس پر تفصیلات دی گئی ہدایات کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کرنا ہوتا ہے ۔

کیا اوپن یونیورسٹی میں اردو میڈیم بھی ہے ؟
سوال : کیا امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس اردو میڈیم سے بھی ہے اور اس میں داخلہ کا طریقہ کار کیا ہے اب مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں ڈگری فاصلاتی تعلیم کا اعلان ہی نہیں آرہا ہے تو امیدواروں کو امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے سہولت ہوگی اس لئے اس میں داخلے کے بارے میں اردو میڈیم طلبہ کی مدد کیلئے اطلاع شائع کریں ؟

حافظ عباداللہ ۔ ٹولی چوکی
جواب : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، تین سالہ کورس تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو میڈیم بھی ہے اس میں داخلے کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد کو ذریعہ اہلیتی امتحان ہوتا ہے اس اہلیتی امتحان کا میڈیم بھی اردو ہے جو 13 اپریل کو مقرر ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے انگلش میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم میں داخلے جاری ہیں ۔ آخری تاریخ میں بھی 25 مارچ تک توسیع کی گئی ہے ۔ گریجویشن کورس کو مصروفیات جاری رکھتے ہوئے مکمل کرسکتے ہیں ۔ داخلے رہبری کیلئے 040-24510012 پر ربط پیدا کریں ۔

M.Ed میں داخلے کیلئے کونسا انٹرنس ٹسٹ ہے ؟
سوال : M.Ed میں انٹرنس ٹسٹ کونسا ہوتا ہے بی ایڈ کیلئے ایڈسٹ کا اعلان آیا اور دیگر انٹرنس امتحانات ICET وغیرہ کا اعلان آیا لیکن تاحال یم ایڈ کی کوئی اطلاع نہیں آئی ؟ براہ کرم اس کی معلومات اور تفصیلات شائع کریں؟
محمد نثار علی ۔ ضلع نلگنڈہ
جواب : یم ایڈ میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان CET نہیں ہوتا عثمانیہ یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ کالجس میں پی جی کورسز میں داخلے کیلئے جو OUPGCET ہے اس میں یم اے ، یم کام ، ایم ایس سی ، یم سی جے کے ساتھ یم ایڈ ہے ۔ اس کا اعلامیہ عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت جاری ہوگا اور اس کیلئے بی ایڈ امیدوار اہل ہوتے ہیں ۔ مارچ کے اواخر میں عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی کے انٹرنس امتحانات میں ایم ایڈ انٹرنس شامل ہے جو جون کے دوسرے ہفتہ میں ہوگا ۔

ایس ایس سی کے بعد کے کورسز ؟
سوال : ایس ایس سی کے اب امتحانات ہونے والے ہیں اس کے بعد کیا کریں ؟ انٹرمیڈیٹ کے گروپس اور جونیر کالجس کے علاوہ دیگر ٹکنیکل کورسز اور انٹرنس کے بارے میں بتائیں تاکہ طالب علم کی وقت پر صحیح رہنمائی ہوسکیں اور کورس کے انتخاب میں مدد مل سکیں؟
شاکرہ تسنیم ۔ سکندرآباد
جواب : ایس ایس سی کے بعد چار اہم کورسز ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ جونیرکالجس اور اس کے اختیاری مضامین گروپ یم پی سی ، بی پی سی ، سی ای سی ، آرٹس وغیرہ اس کے علاوہ پالی ٹکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان Polycet ہے جو اپریل کے اواخر یا مئی کے پہلے ہفتہ میں ہوتا ہے اس کیلئے ایس ایس سی کا امتحان لکھنے والے طلبہ اہل ہوتے ہیں ۔ ٹکنیکل کورسز میں ITIکے ٹرنر ، فٹر ، میکانیکل کورسز ہیں اور پیرامیڈیکل کے ووکیشنل کورسز ہیں۔