ایجوکیشن / کیریئر

ایمسٹ 2014 کیلئے ایک لاکھ سے زائد امیدواروں
نے فارمس آن لائن داخل کئے
ایمسٹ 2014ء انجینئرنگ / میڈیسن کیلئے انٹرمیڈیٹ کے MPC اور BPC گروپ کے امیدواروں کو فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ تاحال ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے فارم آن لائن داخل کیا ہے اور رجسٹریشن جاری ہے ۔ ایمسٹ 22 مئی کو ریاست بھر میں مقرر ہے ۔ جو صبح اور دوپہر کے اوقات میں انجینئرنگ اور میڈیکل اسٹریم کیلئے الگ الگ ہوگا ۔ Apscheنے سال حال پروفیشنل کورسز میں داخلہ کیلئے مینجمنٹ کوٹہ کیلئے بغیر ایمسٹ کے انٹرمیڈیٹ کے نشانات پر داخلہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں اور ایمسٹ کے رینک پر کنوینر کوٹہ میں کونسلنگ کے ذریعہ داخلے ہونگے ۔ ایمسٹ 2014 ء کے کنوینر JNTU حیدرآباد ہے ۔

سیول ڈپلوما ہولڈرس ، انجینئرس آرکٹیکچرس کیلئے معلوماتی عملی کتاب
Practical Book for Building Estimation
زمانہ کی تیز رفتار ترقی میں زندگی کے ہر شعبہ میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال کا بڑا دخل ہے ۔ تعمیراتی شعبہ میں بھی جدید آلات اور نئی ٹکنالوجی کے استعمال سے جہاں وقت بچایا جارہا ہے وہیں خوبصورتی کو بھی بڑھایا جارہا ہے ۔ انجینئرنگ کے سیول برانچ کے ڈپلوما ہولڈرس اور انجینئرنگ گریجویٹ امیدواروں اور آرکٹیکچر نے تعمیراتی شعبہ میں مدد اور رہنمائی کیلئے ایک نہایت معلوماتی کتاب ملک و بیرون ملک میں خدمات انجام دے کر تجربہ رکھنے والے جناب ہارون نے مرتب کی ہے۔ Practical Book for Building estimation ہے ۔ اس کتاب میں جو 1969 ء کے بعد کافی طویل عرصہ سے مرتب کی ہے ۔ مسٹر ہارون کا شمار انجینئرس کے اساتذہ میں ہوتا ہے اس کتاب سے تعمیراتی شعبہ سے وابستہ افراد کو کافی مدد ملے گی ۔ المدینہ انسٹی ٹیوٹ آف سروے کے نام سے ملک پیٹ اور رنگ روڈ مہدی پٹنم میں ادارے قائم ہیں ۔ کتاب کے حصول اور مزید معلومات کیلئے 9550259317 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ www.quantitysuruey.india.com
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری سال حال وقت کی سختی کے ساتھ پابندی
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 12 مارچ سے ریاست بھر میں جاری ہیں اس کے اوقات صبح 9 بجے تا 12 بجے ہیں تاہم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے اس سال وقت سے آدھا گھنٹہ 8.30 بجے امیداوروں کو امتحانی مرکز پر حاضر رہنے کی سخت ہدایات دی ہیں اور اس پر تمام مراکز میں سختی سے عمل کیا جارہا ہے سال حال 19 لاکھ امیدوار اس میں شرکت کررہے ہیں سال اول اور سال دوم کے ہزاروں طلبہ ہر روز ہزاروں کی تعداد میں غیرحاضر رہے اس کی وجہ بعض طلبہ سے تاخیر سے امتحانی مرکز پر آنا ہے جس کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ۔

SSC کے امتحانات کا 27 مارچ سے آغاز ، ہال ٹکٹ اسکولس سے حاصل کرلیں
بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ریاست بھر میں ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے مقرر کیا ہے اس کے ہال ٹکٹ تمام مدارس کو روانہ کردیئے گئے ۔ سال حال ریگولر / باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے اور بغیر اسکولی تعلیم کے پرائیویٹ طلبہ جس میں ناکام امیدوار شامل ہیں لگ بھگ 13 لاکھ امیدوار اس میں شرکت کررہے ہیں ۔ 6 مضامین کیلئے 11 پرچے حسب سابق برقرار ہیں ۔ جمبلنگ سسٹم ، بارکوڈنگ کے ساتھ GPA سسٹم رہے گا ۔

اوپن یونیورسٹی B.A/B.Com میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان 18 مارچ آخری تاریخ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری کورس بی اے ، بی کام میں داخلے کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں جس کیلئے اہلیتی امتحان Eligibility Test ہوگا جو 6 اپریل کو رکھا گیا ہے ۔ یہ امتحان جنرل نالج ، انگلش اور اردو کے آبجیکوٹائپ سوالات پر ہوتا ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور فارم کے ادخال کی آخری تاریخ میں 18 مارچ تک توسیع کی گئی ۔ داخلے کی معلومات ماڈل ٹسٹ پیپرس اور رہنمائی کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-65890135 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔