ایجوکیشن / کیریئر

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ، ریاست بھر سے 19 لاکھ امیدوار شریک
آندھراپردیش کے 23 اضلاع سے انٹرمیڈیٹ کے سال اول اور سال دوم کے امتحانات میں اس سال 19,78,379 امیدواروں شریک ہورہے ہیں ۔ تعلیمی سال 2013 – 14 کیلئے سالانہ امتحانات کا ریاست بھر میں 12 مارچ سے آغاز ہوا اور اس دفعہ امتحانات کے اوقات صبح 9 بجے سے رکھے گئے تاہم امیدواروں کو صبح 8.30 بجے آدھا گھنٹہ قبل حاضر ہونے کی سختی سے ہدایات دی گئی تھی اور ایک منٹ سے تاخیر پر حاضر امتحان ہونے کی اجازت دینے کے احکامات کے خلاف اے پی بالیہ ہائیکا سنگم کے جنرل سکریٹری انورادھا راؤ نے مفاد عامہ کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پر مقدمہ دائرہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ میں طلبہ کی عمر 18 سال سے کم ہوتی ہے اور ان پر وقت سے قبل کی سختی سے ہدایات پر ذہنی بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔ اگر کچھ تاخیر ہو تو ذہنی طو رپر طالب علم متاثر ہوتا ہے اس طرح اے پی پیرنٹ اسوسی ایشن اور دیگر انجمنوں نے بھی اس احکامات کے خلاف نمائندگیاں کی اور اخبارات میں ان کے احساسات تاثرات کو پیش کیا ۔

BRAOU ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے اہلیتی امتحان ۔ آخری تاریخ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 6 اپریل کو مقرر ہے ۔ اس کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اہلیتی امتحان کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 18 مارچ تک توسیع کی گئی ہے داخلہ کی معلومات رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط پیدا کریں۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم P.G ( ایم اے ، یم کام ) داخلے ۔ امتحانی فیس
عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے تحت پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، یم کام ، ایم ایس سی میں داخلے کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ امتحانی فیس دیرینہ فیس کے ساتھ داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 29 مارچ تک توسیع کی گئی امتحان جون 2014 میں ہوگا ۔ اس کی معلومات اور رہبری کیلئے 040-65890135 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

EAMCET-2014 کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری
22 مئی کو امتحان کی تاریخ مقرر
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ ( میڈیسن ) اور MPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ ( انجینئرنگ ) 22 مئی کو ریاست بھر میں رکھا گیا ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اب انٹر سال آخر کا امتحان لکھنے والے امیدوار اہل ہیں اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ ایمسٹ 2014 کے کراش کورس کوچنگ کیلئے نام 9390815180 پر درج کروائیں ۔

امتحان کی تیاری اور کیریئر گائیڈنس پر لکچر ۔ پروگرام
امتحان کی تیاری ، کامیابی کے اصول اور اچھے نشانات کے حصول کیلئے معلوماتی پروگرام اور کیریئر گائیڈنس کیلئے مختلف اسکولس میں رکھے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں بھی یہ پروگرام جاری ہیں ۔ نیوٹن ہائیاسکول کے علاوہ اب لالہ گوڑہ فلاح ہائی اسکول میں بھی اس نوعیت کا پروگرام 22 مارچ کو رکھا گیا ہے ۔

AP-TET ٹیچرس اہلیتی امتحان 16 مارچ کو مقرر
5 واں اے پی ٹٹ بار بار ملتوی ہو کر اب قطعی طو رپر 16 مارچ کو رکھاگیا ہے ۔ اس کیلئے دو پرچے Paper – I اور Paper – II ہیں امیدواروں کے ہال ٹکٹ جو 9 فبروری 2014 ء کیلئے ڈاؤن لوڈ کر لئے گئے ہال ٹکٹ اور امتحانی مرکز وہی ہیں صرف امتحان کی تاریخ بدل گئی ہے اور 16 مارچ کی تاریخ سے بھی ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں ۔ 150 سوالات کیلئے 150 نشانات ہیں اور وقت بھی 150 منٹ ہے ۔