ایجوکیشن / کیریئر

EAMCET 17 مئی کے بجائے 22 مئی کو ہوگا ، رینک 9 جون کو جاری کئے جائینگے
انٹرمیڈیٹ کے بعد اہم انٹرنس امتحان ایمسٹ جو 17 مئی کو مقرر ہے ۔ انتخابی نتائج کے 16 مئی کو اعلان کے تناظر میں ملتوی کیا جاکر 22 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ 20 فبروری سے فارم آن لائن داخل کرنے شروع ہوا اور مارچ کے پہلے ہفتہ تک میڈیسن اسٹریم کیلئے 10 ہزار اور انجینئرنگ اسٹریم کیلئے 50 ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا اور یہ عمل جاری ہے ۔ Apsche نے جہاں ایمسٹ کے امتحانی تاریخ میں تبدیلی کی وہیں اس کے شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ۔ ایمسٹ کی Key 24 مئی کو جاری کی جائے گی اور اس میں کسی قسم کی غلطیوں کی نشاندہی کیلئے 31 مئی تک وقت دیا گیا ۔ ایمسٹ کے نتائج جاری ہونے کے بعد اس کے رینک 9 جون کو جاری کئے جائینگے ۔ امتحان میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے تواریخ شیڈول کے مطابق برقرار رکھی گئی ہے ۔

TET کا 16 مارچ کو انعقاد ہال ٹکٹ کی برقراری کیلئے اعلان
ٹیچرس کے اہلیتی امتحان AP – TET جس کو ستمبر 2013 ء کے بعد فبروری 2014 ء سے دوبارہ ملتوی کردیا گیا تھا اب محکمہ تعلیمات نے اس کو قطعی طور پر 16 مارچ اتوار کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اور اس کیلئے Paper – I کے اوقات صبح میں اور Paper – II کے دوپہر میں رہینگے ۔ فبروری کیلئے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر لئے گئے تھے اب وہی ہال ٹکٹ رہینگے یا نہیں اور جو امیدوار ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ نہیں کئے تھے ان کو موقع دیا جائے گا ۔ اس کیلئے امیدوار TET کا Official سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ www.aptet.cgg.gov.in ، TET کے امتحانی پرچہ میں نمونہ سوالات حسب سابق طریقہ برقرار رہینگے ۔ اس میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی ۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹ کے مطابق جس پرچہ اور مضمون کیلئے امتحان میں شرکت کررہے ہیں لکھنا ہوگا اور جوابات OMR جوابی شیٹ پر O دائرہ کو بھرنا ہوگا ۔

LAWCET کا اعلان LLB میں داخلے
انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ لا کورس LLB ، BL اور ڈگری کے بعد تین سالہ لا کورس LLB میں داخلے کیلئے لاسٹ 2014 ء کا اعلان ہوچکا ہے ۔ اس کے فارمس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ جو امیدوار لا کورس میں داخلے کے خواہاں ہے وہ لاسٹ کے ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں ۔ www.aplawcet.org

SSC کے نصاب اور درسی کتب میں تبدیلی ۔ امتحانی پرچہ بھی بدل گیا
محکمہ تعلیمات Scert نے آئندہ تعلیمی سال 2014 – 15 سے دسویں سطح کے نصاب اور درسی کتب (SSC) میں مکمل تبدیلی کرتے ہوئے نئے درسی کتب مرتب کی ہے اور اس کا بلو پرنٹ بھی دستیاب ہے ۔ ساتھ آٹھویں/ نویں سطح پر جو تبدیلیاں کی گئی وہ برقرار ہے ۔ SSC کے امتحانی پرچہ میں 6 مضامین کے 11 پرچے اب تک ہوا کرتے تھے اب آئندہ سال سے یہ بھی تبدیل کردیئے جارہے ہیں اور بجائے دو پرچوں کے صرف ایک پرچہ 100 ، 100 نشانات کا ہوگا ۔ سائنس مضمون میں فزیکل سائنس 100 ، بائیولوجیکل سائنس 100 نشانات کا پرچہ ہوگا ۔ اس طرح 700 نشانات رہینگے ۔ اب جو امیدوار نویں کا امتحان لکھرہے ہیں وہ اس تبدیلی کا نوٹ لیتے ہوئے نئے نصاب اور نئے سوالی پرچے کے مطابق تیاری کریں ۔ یادداشت Memory کے بجائے Project اور Activition کو بھی شامل نصاب کیا گیا ہے ۔

SSC کے بعد انٹرنس امتحانات Polycet اور Aprjcet
ایس ایس سی کا امتحان دینے والے طلبہ کیلئے جو انٹرنس امتحان ہوتے ہیں ان میں پالی ٹکنیک کے ڈپلوما انجینئرنگ کورسز میں داخلے کییلئے Polycet پالی تکنیک کامن انٹرنس ٹسٹ ہے جو اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہوتا ہے ۔ اس کے ذریعہ انجینئرنگ تین سالہ ڈپلوما کورسز میں داخلہ ہوتا ہے اسکے علاوہ اے پی ریڈیِذنشیل جونیر کالجس میں داخلے کیلئے APRJCET کامن انٹرنس ٹسٹ ہے جس کا اعلان ہوچکا اور اس کے فارمس اے پی آن لائن سنٹر پر داخل کریں اس کی کوچنگ اور معلومات کیلئے دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

EAMCET اور ایڈسٹ 2014 کیلئے کراش کورس ۔ کوچنگ رجسٹریشن
ایمسٹ 22 مئی کو مقرر ہے اور بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2 جون کو ہے امتحانات میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے کراش کورس کوچنگ کیلئے رجسٹریشن دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر پر رکھا گیا ہے ۔رجوع ہو کر نام درج کروائیں ۔