ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب
SSC کے بعد کریں … ؟
سوال : ایس ایس سی کے بعد انٹرمیڈیٹ کے علاوہ اور کیا کرسکتے ہیں ؟ اب طلبہ ایس ایس سی کا امتحان لکھنے والے ہیں ۔ ان کیلئے اعلی تعلیم کے مواقع پر رہنمائی کیجئے ؟
محمد عارف ، افسر علی ۔ نظام آباد ، عادل آباد
جواب : SSC کے بعد اہم راہیں نکلتی ہیں ۔ ایک جونیر کالجس میں انٹرمیڈیٹ کے چار گروپس ہیں دوسرے انٹرمیڈیٹ کے ووکیشنل کورسز ، تیسرے پالی ٹکنیک کے ڈپلوما کورسز جو سیول ، میکانیکل ، الکٹریکل ، الکٹرانکس اور کمپیوٹر سائنس کے ہیں اور ITI کے ٹکنیکل کورسز میں میکانیکل ، ٹرنر ، فٹر اور ڈرافٹسمین سیول ، ڈرافٹسمین میکانیکل اور شارٹ ہیڈ کورسز ہیں اس طرح دسویں کے بعد اعلی تعلیم کیلئے صحیح کورس ، گروپ کا انتخاب اہم ہے جس کے ذریعہ اعلی تعلیم کے بالخصوص پروفیشنل کورسز کیلئے اہلیت دیکھی جاتی ہے ۔ اگر کوئی میڈیسن کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے ضروری ہیکہ وہ دسویں کے بعد انٹرمیڈیٹ میں BPC گروپ ہے ۔ اگر وہ CEC کہ دو سال کے بعد منصوبہ بناتا ہے تو غلط ہوگا ۔ اس لئے دسویں کے بعد کورس کا انتخاب مستقبل کی راہیں تعین کرتا ہے ۔

فارماڈی اور بی فارمیسی میں داخلے کس طرح ہوتے ہیں ؟
سوال : فارمیسی کے کورس ، بی فارمیسی اور فارما ڈی میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ کے BPC گروپ کے طلبہ کو کیا کرنا ہوگا اس کیلئے کون اہل ہیں اور داخلے کا طریقہ کار کیا ہے ؟
سراج احمد ۔ ملے پلی ، حیدرآباد
جواب : انٹرمیڈیٹ کے نہ صرف BPC بلکہ MPC امیدواروں کیلئے بھی بی فارمیسی اور فارماڈی میں داخلے کیلئے اہلیت ہے اس کیلئے علحدہ انٹرنس ٹسٹ نہیں ہوتا بلکہ ایمسٹ کے ذریعہ ہی داخلہ ہوتا ہے ۔ صرف فارمیسی میں بی فارمیسی اور فارماڈی کی کونسلنگ الگ ہوتی ہے ۔ ایمسٹ کے ذریعہ داخلے کا طریقہ کار رہے گا ۔

اوپن یونیورسٹی ڈگری کی قدر قیمت اور اردو میڈیم
سوال : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسز کی قدر قیمت Value کیا دوسری یونیورسٹیز کے مماثل ہے اور اردو میڈیم میں کیا اس یونیورسٹی ڈگری کورس ہے ؟
تبسم ناز ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسز تین سالہ ہے اور اس کیلئے ہر اتوار کو رابطہ کلاسس ہوتی ہے اور تینوں سال کا امتحان لکھ کر کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ اس کے ڈگری کی قدر قیمت دیگر یونیورسٹیز کے برابر ہے ۔ یہ یونیورسٹی UGC یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا مسلمہ ہے اور DEC فاصلاتی کونسل کا منظورہ ہے ۔ اس کے ذریعہ دوسروں یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔

سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحانات ذریعہ تعلیم اردو بھی ہے
سوال : سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے جو مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں وہ کونسے ہیں اور ان میں کس طرح شریک ہوسکتے ہیں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : سرکاری ملازمت کے حصول کے متعلق روزانہ کئی سوالات موصول ہوتے ہیں اس لئے امیدار سب سے پہلے اعلامیہ ملاحظہ کریں کہ کونسے محکمہ میں یا کونسے کمیشن نے اعلان کیا ۔ جیسے اسٹاف سلکشن کمیشن کے تحت بارہویں کے بعد کلریکل کیڈر کا مسابقتی امتحان سال میں دو دفعہ ہوتا ہے اور ڈگری کے بعد SSC-CGL اسٹاف سلکشن کمیشن کمبائیڈ گریجویٹ لیول امتحان ہوتا ہے جو ملک گیر سطح کا مسابقتی امتحان ہے ۔ ریاستی سطح پر پبلک سروس کمیشن کے تحت مسابقتی امتحان ہوتا ہے ۔ بنکوں میں ملازمت کیلئے IBPS کے تحت سال میں دو دفعہ CWE مشترکہ تحریری امتحان کلریکل کیڈر ، پروفبیشنری آفیسرس کیلئے ہوتا ہے اسی طرح مختلف محکمہ جات ریلوے وغیرہ کے اعلان آنے پر دی گئی تاریخ کو فارم داخل کرتے ہوئے شریک امتحان ہو کر ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔