ایجوکیشن / کیریئر

سینٹ پال / ڈے کم ریسیڈنشیل اسکولس
٭ بہتر تعلیم ، اسپورٹس اور دیگر سرگرمیوں کا مرکز
٭ بولارام ، شاہ میر پیٹ اور ہنمکنڈہ میں ادارے
٭ بچے کی صلاحیت کی جانچ کیلئے انٹرنس ٹسٹ کا لزوم
کسی فرد کے کیریئر میں بنیادی تعلیم جو کہ اسکولس میں حاصل کی جاتی ہے اس کی خاصی اہمیت ہوتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ نونہالوں کیلئے بہتر اسکول کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ اسکولی تعلیم میں ریسیڈنشیل اسکولوں کی اپنی ایک منفرد شناخت ہے اور ریسیڈنشیل اسکولوں میں بھی سینٹ پالس ڈے کم ریسیڈنشیل اسکولس کا نٹ ورک تیزی سے ترقی اور عوامی توجہ حاصل کررہا ہے ۔ سینٹ پال اسکول کے چیرمین ایم سریش کمار بنجامن جنہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے بی ای کی تعلیم مکمل کی ہے انہوں نے نمائندہ سیاست سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ کسی بھی طالب علم کے کیریئر میں اسکولی تعلیم کا کلیدی رول ہوتا ہے اور اس کے پیش نظر بنیادی تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔ اسکول کا نعرہ ’’ برنگ اے زیرو ، وی ویل میک اے ہیرو ‘‘ دیا گیا ہے یعنی ایک عام بچے کو رہائشی اسکول کے حوالے کرنے کے بعد اسے تعلیمی میدان میں ہیرو اور مسابقتی کیریئر میں شاندار کامیابی کے حصول کے قابل بنایا جائے گا ۔

سینٹ پال رہائشی اسکول 3 مقامات پر موجود : سینٹ پال رہائشی اسکول 3 مقامات پر موجود ہیں جو کہ سینٹ پال انگلش میڈیم اسکول کے نام کے ساتھ 22 کاری پاروڈ بولارم سکندرآباد میں ، سینٹ پال ڈے کمریسیڈنشیل اسکول ، شاہ میر پیٹ اور سینٹ پال انگلش میڈیم اسکول ، ہنمکنڈہ ، ورنگل میں موجود ہے ۔ ہنمکنڈہ کے اسکول جو کہ قاضی پیٹ سے 7 کلو میٹر اور ہنمکنڈہ بس اسٹیشن سے صرف ایک کیلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے یہ 3.5 لاکھ مربع گز پر موجود ہے اور یہ یہاں قائم ہونے والا پہلا انگلش میڈیم اسکول ہے اس اسکول کی رواں برس گولڈن جوبلی تقریب بھی منائی گئی ہے ۔ گولڈن جوبلی تقریب کی وجہ سے یہاں اول تا چہارم جماعت کی فیس 35 ہزار سالانہ ، چھٹی تا دسویں جماعت کی فیس 40 ہزار روپئے اور آٹھویں تا دسویں جماعت کی فیس 45 ہزار روپئے کی گئی ہے ۔ صرف ابتدائی 200 طلبہ کے داخلوں کو یہ سہولت دستیاب رہے گی علاوہ ازیں مسلم میناریٹی کارپوریشن کی جانب سے فی طالب علم کو 10 ہزار روپئے کی اسکالر شپ کے بعد تعلیم کے سالانہ اخراجات میں 10 ہزار کی کمی بھی ہوجاتی ہے ۔
انٹرنس ٹسٹ اور اسکول کے اوقات کار : داخلے کے وقت بچے کی قابلیت جانچنے اور اس ریکارڈ کے تحت اسے تعلیم دینے کی غرض سے ایک انٹرنس ٹسٹ رکھا جاتا ہے جو داخلے کے خواہش مند ہر بچے کیلئے لازمی ہے تاہم یہ ٹسٹ صرف بچے کی صلاحیت کیلئے ہے لیکن اس کے نتیجہ کا داخلہ پر اثر نہیں پڑتا ۔ ریسیڈنشیل اسکول کے اوقات کار میں صبح 5.30 کو طلبہ کو بیدار کرنے ، ورزش ، پی ٹی ، 6.30 تا 8.30 اسٹڈی گھنٹہ ، 8 تا 8.30 ناشتہ سے لیکر 9.45 بجے رات کمروں کی روشنی بند کرنے تک کے تمام اوقات کار ڈسپلن کے دائرے میں داخل ہیں ۔ علاوہ ازیں شاہ میر پیٹ کا اسکول 18 ایکڑ اراضی پر موجود ہے تاہم یہاں سالانہ فیس 90 ہزار تا ایک لاکھ روپئے تک ہے جس میں یونیفارم ، نائٹ ڈریس ، کتابیں اور دیگر ضروریات کا سامان فراہم کیا جائے گا ۔ تعلیم کے علاوہ اسپورٹس ، سویمنگ ، گھڑ سواری اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جاتی ہے ۔

اسکولوں کے رابطے کے پتے : (1) سکندرآباد ، 22 ، کاریپاروڈ ، بولارام ، سکندرآباد ، 9246204395 ، 040-27861962
(2) شاہ میرپیٹ : شاہ میر پیٹ ، آر آر ڈسٹرکٹ ، نزد سیلبرٹی کلب ،
08418-244411-9247061032
ہنمکنڈہ : جئے پرکاش نگر ، نزد ایشن سری دیوی مال ، ہنمکنڈہ ، ورنگل ۔
0870-2577463 – 8008500058
کارخانہ سکندرآباد : عوام کی سہولت کیلئے سکندرآباد کے علاقے کارخانہ میں اولڈ واساوی نگر میں بھی ایک دفتر موجود ہے اور یہاں چیرمین کے نمبر 9849008935 پر بھی ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔ ویب سائیٹ www.stpaulsschools.com سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔