ایجوکیشن / کیریئر

بے روزگار نوجوانوں کیلئے تلنگانہ میں روزگار کے مواقع
حیدرآباد / رنگاریڈی / اضلاع میں جاب میلہ
ریاست کی تقسیم کے بعد تلنگانہ کی تشکیل اور قیام سے سب سے زیادہ توقعات نوجوان طبقہ کو ہے کہ انہیں ملازمتیں ملے گی اور روزگار کے شاندار مواقع رہینگے ۔ اس ضمن میں مختلف ادارے MNC ملٹی نیشنل کمپنیاں ملازمتوں کیلئے جاب میلہ میں حصہ لینا شروع کرچکے ہیں ۔ Reach نامی ایک رضاکارانہ تنظیم نے حیدرآباد / رنگاریڈی میں تلنگانہ میگا جاب میلہ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ عادل آباد ضلع کے مدہول میں حیدرآباد کی نامور کمپنیوں کے نمائندے نے جاب میلہ میں شرکت کرتے ہوئے 400 سے زائد نوجوانوں کو برسرموقع ملازمتیں دی ۔ اب حیدرآباد اور رنگاریڈی کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر اضلاع کیلئے نوجوانوں کیلئے ماہ مارچ کے آخری ہفتہ میں میگا جاب میلہ رکھا جارہا ہے ۔ امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے موثر C.V تیار کرتے ہوئے برسرموقع ملازمت حاصل کریں ۔ اس ضمن میں مزید معلومات اور مکمل تفصیلات بہت جلد شائع کی جائے گی ۔

SSC کے درسی کتب تبدیل ، ویب سائیٹ پر نصاب دستیاب
آئندہ تعلیمی سال 2014 – 15 سے ایس ایس سی ( دسویں جماعت ) کے درسی کتب بدل جارہے ہیں اس کیلئے محکمہ تعلیمات SCERT نے نصاب کو ویب سائیٹ پر پیش کردیا ہے۔ اب جو امیدوار نویں جماعت میں ہیں بعض نئے نصاب کے مطابق تیاری کرنا ہوگا ۔ اس لئے اسکول انتظامیہ ، مدرسین ، اولیائے طلبہ اپنے بچوں کو جو اب دسویں میں جانے والے ہیں اس تبدیل شدہ نصاب سے واقف کرواتے ہوئے اس کے مطابق تیاری کروائیں ۔

TET کی تیاری جاری رکھیں ۔ ماڈل پیپرس گائیڈ
TET ٹیچرس کے اہلیتی امتحان کو بار بار ملتوی کرنے کی وجہ امیدواروں کی تیاری بُری طرح متاثر ہوئی ۔ TET کیلئے صرف ٹیچرس ایجوکیشن کورس کئے ٹرینڈ امیدوار ہی اہل ہوتے ہیں ۔ جیسے ڈی ایڈ ، TTC ، بی ایڈ ، اور UPT ، HPT وغیرہ اور یہ تمام ٹرینڈ امیدوار کسی اور اسکول میں تدریسی پیشہ سے وابستہ ہوتے ہیں ۔ اب انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تیاری جاری رکھیں ۔ TET کی فیس داخل کرچکے ہیں ۔ ہال ٹکٹ بھی آیا تھا اب دوسرا ہال ٹکٹ آئے گا اور محکمہ تعلیمات کے بعض ذمہ دار عہدیداران چاہتے ہیں کہ اس میں مزید تاخیر نہ ہو TET کے Paper – I اور Paper – II کیلئے نمونہ پرچہ کے مطابق سوالات بنانے کی مشق کرتے ہوئے تیاری کرتے رہے ۔ دفتر سیاست میں TET اور DSC کے سوالی پرچوں کے مطابق ماڈل پیپر کتابی شکل میں دستیاب ہے ۔ اس کو صبح دس تا 5 بجے 50 روپئے میں احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں۔

P.G ( فاصلاتی Distance ) عثمانیہ یونیورسٹی کے امتحانی فیس
عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم مرکز CDE کے تحت پی جی کورسز میں ایم اے ، یم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) میں داخلے کیلئے اور امتحانی فیس کے ادخال کی دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 28 فبروری ہے ۔ ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے پوسٹ گریجویشن میں داخلے حاصل کرتے ہوئے جون / جولائی 2014 ء یا سال اول کا امتحان لکھ سکتے ہیں ۔ سال اول کے ساتھ سال آخر کی امتحانی فیس کیلئے بھی آخری تاریخ 28 فبروری ہے ۔ پوسٹ گریجویشن کے امتحانات سال میں صرف ایک دفعہ ہوتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے 040-65890135 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

EAMCET-2014 کیلئے فارم آن لائن داخل کریں ، رجسٹریشن جاری
سال 2014 ء کے انجینئرنگ / میڈیسن کے انٹرنس امتحان ایمسٹ کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور اس کا آغاز 20 فبروری سے ہوچکا ہے ۔ اس کیلئے انٹرمیڈیٹ MPC کے امیدوار انجینئرنگ اسٹریم کیلئے اور BPC کے امیدوار میڈیکل اسٹریم کیلئے اہل ہیں ۔ فیس بھی آن لائن مراکز پر داخل کرنا ہوگا ۔ ایمسٹ کی کوچنگ کیلئے کراش کورس رکھا جارہا ہے ۔ امیدوار فون نمبر 9390815180 پر نام درج کرائیں ۔