ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب
کیا انٹرمیڈیٹ MPC کے طلبہ بی فارمیسی کیلئے اہل ہیں
سوال : انٹرمیڈیٹ MPC کے امیدوار کیلئے انجینئرنگ میں داخلے کیلئے ایمسٹ ہوتا ہے ۔ کیا یہ بی فارمیسی کیلئے بھی اہل ہیں اس میں داخلہ کا کیا طریقہ ہے ۔ ایمسٹ ہی کا رینک دیکھا جاتا ہے یا کوئی اور طریقہ ہے ۔ براہ کرم معلومات شائع کریں تو نوازش ہوگی ۔

محمد صالح عمری ۔ خلوت شاہ
جواب : انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں انجینئرنگ کے بی ای ، بی ٹیک کے ساتھ بی فارمیسی کیلئے بھی اہل ہیں ۔ اس میں داخلے ایمسٹ کے رینک پر ذریعہ کونسلنگ ہوتے ہیں ۔ البتہ انجینئرنگ اور فارمیسی کی کونسلنگ الگ الگ ہوتی ہے اور بی فارمیسی B.Pharm کے نشستیں MPC اور BPC کیلئے 50:50 ہوتی ہیں ۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار انجینئرنگ ڈگری B.E/B.Tech کے ساتھ بی فارمیسی B.Pharm کیلئے اہل ہیں ۔ علحدہ انٹرنس یا طریقہ نہیں بلکہ ایمسٹ کے ذریعہ ہی علحدہ کونسلنگ کے ذریعہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔

SSC کے GPA میں 10/10 کے محصلہ نشانات
سوال : ایس ایس سی میں سالگزشتہ سے GPA دیا جارہا ہے اور سب سے زیادہ 10/10 GPA ہے اس کے نشانات کتنے ہونگے بعض طلبہ اس کو 100 فیصد نشانات بتاتے ہیں جبکہ حقیقی طور پر کتنے نشانات حاصل کئے اس کو مخفی رکھا جارہا ہے ۔ اس بارے میں مزید وضاحت کریں تو طلبہ کی بھی رہبری ہوگی ؟

آفرین تبسم ۔ بہادر پورہ
جواب : ایس ایس سی کے نتائج کے بعد بورڈ نے سال 2013 محصلہ نشانات کو مخفی رکھا ہے ۔ کوئی طالب علم کس مضمون میں کتنے نشان لایا بالکل نہیں معلوم ہوتا 10/10 سب سے زیادہ GPA ہے اس کا مطلب قطعی طور پر 100 فیصد نہیں ہے بلکہ یہ محصلہ نشانات 100 تا 92 کا Range ہے کوئی طالب علم 93 ، 94 ، 96 ، 98 تا 100 تک حاصل کریں تب اس کا GPA گریڈ پوائنٹ 10 ہے اور اس کا Rangeکے نشانات کا GPA ہوتا ہے جو زیادہ سے زیادہ ہے ۔

ڈگری ایک سالہ One Sitting کہاں ہے اور کیا صحیح ہے ؟
سوال : ڈگری تین سالہ کورس کیا ایک نشست میں One Sitting میں کرسکتے ہیں کئی پرائیویٹ ادارے اس کا اعلان کرتے ہیں کیا یہ صحیح ہے اور کس یونیورسٹی میں ہے ؟

فوزیہ فاطمہ سلطانہ ۔ اکبر باغ ، نیو ملک پیٹ
جواب : UGC یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے سال 1999 ء میں ملک بھر میں تین سالہ ڈگری کورس کو ایک سال میں یا One Sitting میں کرنے کا طریقہ کو ختم کردیا ہے ۔ آج کسی بھی یونیورسٹی میں تین سالہ ڈگری کورس ایک سال میں نہیں کرسکتے اس کیلئے تین سال کی تعلیم حاصل کرنا اور تینوں سال کے امتحانات لکھ کر کامیاب ہونا ضروری ہے ، چاہے ریگولر ( باقاعدہ ) تعلیم حاصل کریں یا فاصلاتی Distance میں کریں یا پھر اوپن یونیورسٹی سے تینوں طریقہ سے بھی تین سال کا ڈگری کورس ہے ۔ کسی بھی یونیورسٹی کا اعلامیہ یا ویب سائیٹ پر آپ کو One Sitting نہیں ملے گا ۔ جو سوال آپ نے کیا وہ صرف پرائیویٹ اداروں کا ہے جو کوئی مجاز نہیں رکھتے ۔ UGC کے ویب سائیٹ پر اس ضمن میں آپ کو تفصیلات مل جائے گی ۔ www.ugc.ac.in

TET کے بار بار التواء کے بعد تجسس برقرار
سوال : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان کا ستمبر 2013 ء کے ملتوی ہونے کے بعد پھر فبروری 2014 ء میں اعلان تاریخ آئی پھر ہال ٹکٹ بھی ڈاؤن لوڈ کئے گئے لمحہ آخر میں یہ امتحان TET پھر ملتوی ہوا بار بار التواء کی وجہ طلبہ کا تجسس بڑھ رہا ہے ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ اور لینگویج پنڈت امیدواروں کیلئے مشورہ دیجئے ؟

محمد حبیب بن عبداللہ ۔ بارکس
جواب : ٹیچرس اہلیتی امتحان سال 2013 ء سے متحدہ ریاست اے پی میں صرف چار دفعہ ہوا جبکہ یہ امتحان NCTE کے قواعد کے مطابق سال میں دو دفعہ ہونا تھا ۔ اب جنوری 2014 ء تک سات امتحانات ہونے تھے لیکن چوتھے AP-TET کے بعد ایک سال تک اس کا اعلان ہی نہیں آیا پھر پانچواں TET اعلان کے بعد سے ریاست کے حالات کی وجہ بار بار التواء کیا گیا ۔ اب فبروری 2014 ء کا امتحان بھی ملتوی ہوا ۔ نئی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ۔ اب نئی ریاست تلنگانہ کے تشکیل کے بعد سرکاری محکمہ جات کے متعلق کئی اقدامات ہونگے ۔ اس کے بعد صحیح صورتحال سامنے آئے گی ۔