ایجوکیشن / کیریئر

ایس ایس سی ( دسویں ) جماعت کے درسی کتب اور نصاب Syllabus آئندہ تعلیمی سال 2014 – 15 سے مکمل طو رپر بدل جارہا ہے ۔ اب SSC کے مارچ / اپریل اس کا آخری نصاب ہے ۔ محکمہ تعلیما نے نئے نصاب کو ویب سائیٹ پر پیش بھی کردیا ہے ۔ اب ہائی اسکول سطح پر آٹھویں / نویں کا نیا نصاب ہی پڑھایا جارہا ہے ۔ اب جو طالب علم نویں میں ہیں ۔ وہ دسویں / ایس ایس سی کے نئے نصاب سے تعلیم حاصل کرینگے ساتھ ہی امتحان کے طریقہ کار کو بھی بدلا جارہا ہے ۔ اب ہر مضمون کے دو ، دو کے پرچے ہیں ان بھی ایک ہی پرچہ کردینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ چنانچہ نویں کے طلبہ جو مارچ 2014 ء کے بعد ہی دسویں کی تیاری کردیتے ہیں وہ ان تبدیلیوں ، نئے نصاب سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے تیاری کریں۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری اردو میڈیم میں داخلے
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے انگلش اور تلگو میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم میں بھی ہیں جو امیدوار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بی اے ، بی کام میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان کے منتظر تھے انہیں سال 2013 ء میں یہ امتحان نہ ہونے سے مایوسی ہوئی اب وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں اردو میڈیم سے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) لکھ کر اردو میڈیم سے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اہلیتی امتحان جنرل نالج ، انگلش کے 50 سوالات پر 100 نشانات 50 سوالات کا ہوتا ہے ۔ 18 سال یا زائد عمر کے افراد اس کے اہل ہیں ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ انٹرنس امتحان 6 اپریل کو مقرر ہے ۔ اس کی معلومات ، داخلہ رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ فون نمبر 040-24510012 ہے ۔

ایمسٹ 2014 کے میڈیسن / انجینئرنگ کا 40 دن کا کورس میٹرئیل
ایمسٹ 2014 میں شریک ہونے والے امیدواروں کو انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے ساتھ اس امتحان کی بھی تیاری کرنا ہے جو 17 مئی کو مقرر ہے اس کے انجینئرنگ / میڈیسن اسٹریم کیلئے پیش کرنے کے حق میں ہیں فزکس ، کیمسٹری ، بیالوجی اور میاتھس کے 40 دن کا کورس میٹرئیل ، یوم واری اساس پر تیار ہے جس کو دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے صبح دس تا 5 بجے حاصل کرسکتے ہیں اس سے نہ صرف کامیابی میں مدد ملے گی بلکہ اچھے رینک کے حصول کیلئے معاون ثابت ہوگا ۔ ایمسٹ کیلئے آن لائن فارم 20 فبروری سے داخل کرنا ہے۔ امیدوار اس کو حاصل کرتے ہوئے تیاری کریں۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی کورسز داخلے 21 امتحانی فیس
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے تحت پی جی کورسز ایم اے ، یم کام ، ایم ایس سی میں داخلے ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے کامیابی پر حاصل کرسکتے ہیں سال آخر کے امیدار ٹیوشن فیس اور امتحانی فیس 21 فبروری تک داخل کرسکتے ہیں اس کے امتحانات جون / جولائی 2014 میں ہونگے دو سالہ کورس مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے امتحانات سال میں صرف ایک دفعہ ہی ہوتے ہیں اور جاریہ تعلیمی سال 2013 – 14 کیلئے داخلے اور امتحانات ہیں داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے 040-65890135 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

اسکولی بچوں کیلئے اتوار 29 فبروری کو جنرل نالج ٹسٹ
پروگریسس ہائی اسکول مرکز
کسی بھی اسکول میں زیرتعلیم پہلی جماعت تا دسویں جماعت کے انگلش میڈیم کے طلباء و طالبات کیلئے جنرل نالج ٹسٹ اتوار 23 فبروری کو صبح 10.30 بجے رکھا گیا ہے ۔ ہر کلاس کیلئے سوالی پرچہ اور کتاب الگ الگ رہے گی اور تمام شریک طلبہ کو سرٹیفیکٹ دیئے جائینگے ۔ اس کا امتحانی مرکز پروگریسس ہائی اسکول انجن باؤلی فلک نما بنایا گیا ہے ۔ خواہشمند طالب علم وقت پر حاضر ہوکر امتحان لکھیں ۔