ایجوکیشن / کیریئر

BRAOU ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی
B.A/B.Com میں داخلے ۔ اہلیتی امتحان ۔ آن لائن رجسٹریشن جاری
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں انڈر گریجویشن کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں ۔ اس کیلئے اہلیتی امتحان ریاست بھر میں 6 اپریل کو رکھا گیا ہے ۔ ایس ایس سی کامیاب یا ناکام یا انٹر ناکام امیدوار اس اہلیتی امتحان میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر کے ڈگری سال اول میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ اوپن یونیورسٹی سسٹم کے تحت داخلے عمر کی بنیاد پر بغیر تعلیمی سند کے ہوتے ہیں لیکن یہ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے اور اس کیلئے تین سالہ تعلیم حاصل کر کے تینوں سال میں کامیابی حاصل کرنا چاہئے ۔ ذریعہ تعلیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے داخلے کے بعد مختلف اسٹڈی سنٹرس میں ہر اتوار کو رابطہ کلاسس ہوتی ہیں اور مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ڈگری کی تکمیل کی جاسکتی ہے ۔ ان دنوں اہلیتی امتحان میں شرکت کیلئے فارم آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ داخلے کی معلومات رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈ بازار پر ربط پیدا کریں ۔ 040-24510012

Disable معذور / اپاہیج طلبہ کیلئے دو ہزار اسکالر شپ
مرکزی حکومت کے وزارت سماجی انصاف خود اختیاری کے تحت نیشنل ہینڈی کیاپڈ فینانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے معذور / اپاہیج Diable طلبہ کیلئے دو ہزار اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اسکالر شپ گریجویٹ پوسٹ گریجویشن کورسز کے ساتھ پروفیشنل اور ٹکنیکل کورسز کیلئے ہونگے ۔ اسکالر شپ میں داخلے فیس ، ٹیوشن فیس ، ہاسٹل فیس اور دیگر اخراجات کی پابجائی شامل ہے ۔ سالانہ آمدنی کی حد بھی 3 لاکھ تک رکھی گئی ہے ۔ اس کیلئے فارم صرف آن لائن داخل کریں۔ ویب سائیٹ www.nhfdc.nic.in ہے ۔

ٹیچرس اہلیتی امتحان TET 9 فبروری کو مقرر
محکمہ تعلیمات نے اے پی ٹٹ کے انعقاد کیلئے 9 فبروری کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد 31 جنوری سے اس کے ہال ٹکٹ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں اس کیلئے TET کے دوپرچے Paper – I صبح 9.30 بجے تا 12 بجے اردو دوسرا پرچہ Paper – II ،2.30 بجے تا 5 بجے رکھا گیا ہے ۔ ہال ٹکٹ پر تاریخ ، مقام مرکز کے ساتھ وقت بھی دیا گیا ہے امیدوار ہال ٹکٹ کے مطابق امتحان میں شرکت کریں ۔ دونوں پرچے 150 ، سوالات اور 150 نشانات کے ہیں اور کامیابی کیلئے عام زمرہ میں 60 فیصد یعنی 90 نشانات کا حصول لازمی ہے ۔ B.C زمرہ کیلئے کامیابی کے نشانات 50 فیصد یعنی 75 نشانات لانا لازمی ہے ۔ اس کیلئے رہنمائی پروگرام معلومات کی فراہمی کے ساتھ نوٹس اور ماڈل پیپرس کیلئے آج 5 فبروری شام 4 بجے دفتر سیاست محبوب حسین جگر روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ربط پیدا کریں ۔

ٹورازم اور ہاسپیالیٹی مینجمنٹ میں کورسز BBA/MBA/B.SC
ڈاکٹر وانی ایس آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ جو حیدرآباد کے مضافات ٹیلی کم نگر گچی باولی میں واقع ہے اس ادارہ میں BBA کورسز میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) کامیاب امیدوار اہل ہیں جن کیلئے Apititude ٹسٹ بھی رہے گا ۔ B.SC ہاسپٹالیٹی اینڈ ہوٹل ایڈمنسٹریشن کورس میں داخلے کیلئے (10+2) کامیاب امیدواروں کیلئے انٹرنس ٹسٹ NCHM کا JEE کامیاب کرنا ہوگا ۔MBA ٹورازم اور ہاسپٹالیٹی کیلئے کوئی بھی گریجویٹ اہل ہیں جو انٹرنس امتحانات CAT ،MAT ، CMAT یا ICET کامیاب ہو اہل ہے ۔ مذکورہ بالا کورسز میں داخلے کیلئے فارم جاری ہوچکے ہیں اور تکمیل کردہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 3 مارچ رکھی گئی ہے ۔ ویب سائیٹ www.nithm.ac.in ہے ۔

عثمانیہ یونیورسٹی پی جی فاصلاتی تعلیم داخلے
عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم Distance Education میں داخلے پی جی کورسز ایم اے ، ایم کام میں بغیر انٹرنس کے دیئے جارہے ہیں ۔ ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون سے پی جی کرسکتے ہیں اور مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے فاصلاتی تعلیم سے داخلے دیرینہ فیس کے ساتھ جاری ہیں معلومات کیلئے 040-65890135 پر ربط پیدا کریں۔