ایجوکیشن / کیریئر

IPE حیدرآباد میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مینجمنٹ PGDM
IPE انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائزس حیدرآباد میں عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں واقع ملک کا ایک سرکردہ – B اسکول ہے اس میں مینجمنٹ کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما 15 ماہ میعاد کے ہیں جن میں داخلے کیلئے فارمس جاری ہوچکے ہیں یہ کورسز ہیں ۔ PGDM ، PGDM-RM ، PGDM-BIF ، PGDM-IB ،PGDM-HRM ، PGDM-BT ، Exe- PGDM کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار جن کے محصلہ نشانات کم از کم 50 فیصد یا زائد ہو اہل ہیں ۔ انتخاب کیلئے CAT/MAT/XAT یا CMAT قومی سطح کے مینجمنٹ انٹرنس امتحانات میں کسی ایک میں کامیابی یا پھر GD گروپ مباحثہ اور PI شخصی انٹرویو ہوگا ۔ اس کے فارمس IPE کے اڈمینشن آفیسرس واقع عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس حیدرآباد 500007 سے حاصل کرسکتے ہیں یا پھر ویب سائیٹ www.ipeindia.org سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے ۔
ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے P.G فاصلاتی میں داخلے معہ دیرینہ فیس جاری
کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب امیدواروں کو ان کے متعلقہ مضمون سے پوسٹ گریجویشن فاصلاتی تعلیم Distance سے کرنے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی سے کرسکتے ہیں اس میں بغیر انٹرنس کے داخلے ہوگا اور 31 جنوری تک دیرینہ فیس کے ساتھ فارم داخل کرسکتے ہیں اور ماہ فبروری میں امتحانی فیس کے ادخال کے بعد سال اول کا امتحان جون / جولائی 2014 میں ہوگا ۔ اس طرح جاریہ تعلیمی سال 2013 – 14 میں مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے پی جی کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) کرنے کی سہولت ہے ۔ انٹرکامیاب امیدوار ڈگری میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈبازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔
جنرل نالج ٹسٹ مختلف اسکولس میں مراکز
ہر سال کی طرح اس سال بھی جنرل نالج ٹسٹ ’’ نالج اولمپیاڈ ‘‘ حیدرآباد / سکندرآباد کے علاوہ مختلف مقامات پر رکھا جارہا ہے ۔ اس کیلئے مختلف اسکولی مراکز بنانے جارہے ہیں ۔ پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک ہر کلاس کیلئے الگ الگ جنرل نالج کی کتاب ہے اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ بھی دیا جاتا ہے ۔ سال حال کلاس ٹاپر کو اولمپیاڈ مڈلس دیئے جارہے ہیں جو طالب علم کیلئے نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث ہونگے بلکہ یادگار رہینگے ۔ رہبری کیلئے65890135 پر ربط کریں۔

TET ٹیچرس اہلیتی امتحان
ٹیچرس کے اہلیتی امتحان میں جو ریاستی سطح پر APTET اور مرکزی سطح پر CTET ہوتا ہے۔ سال 2013 ء کا امتحان جو ستمبر میں تھا اس کو ملتوی کیا جاکر اب 9 فبروری 2014 ء کو مقرر کیا گیا ہے ۔ ریاست بھر سے اس میں 4.5 لاکھ امیدوار شریک ہورہے ہیں۔ اس کے دو پرچے ہیں TET – Paper – I کیلئے صرف ڈی ایڈ امیدوار اہل ہیں ۔ جبکہ دوسرے پرچہ Paper – II کیلئے بی ایڈ اور لینگویج پنڈت امیدوار اہل ہیں ان کیلئے 150 سوالات مکمل طور پر آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے ہوتے ہیں۔ TET کے ہال ٹکٹ aptet.com کے ویب سائیٹ سے 31 جنوری سے ڈاؤن لوڈ کئے جارے ہیں ۔ امیدوار امتحانی مرکز ، وقت کو دیکھتے ہوئے شرکت کریں ۔ TET میں کامیابی کیلئے اقل ترین نشانات 60 فیصد ، 90 ، 50 فیصد 75 ہیں اس لئے امیدوار اپنے زمرہ کے مطابق دیکھیں کہ وہ کس زمرہ میں ہیں اور ان کو کامیابی کیلئے کتنے نشانات درکار ہیں اس بناء وہ کامیاب ہونگے اور DSC میں 20 فیصد نشانات شمار کئے جائینگے ۔
TET کے ماڈل پیپرس کتابی شکل میں
اے پی ٹٹ اور CTET کے دوپرچے Paper – I اور Paper – II ہوتا ہے اس کیلئے آبجیکوٹائپ سوالات MCQ ہوتے ہیں اس کیلئے دونوں پرچوں اور DSC کے امتحانی سوالات کو ایک کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے ۔ یہ TET ماڈل پیپر گائیڈ دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے صبح دس تا 5 بجے کے اوقات میں حاصل کرسکتے ہیں۔