ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال و جواب
VRO/VRA کے 2 فبروری کو امتحانات OMR شیٹ
سوال : میں اور میرے ساتھی VRO/VRA کے فارم داخل کئے تھے اب ہال ٹکٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر لئے اس کے ساتھ OMR شیٹ کا نمونہ بھی ڈاؤن لوڈ کر لیا گیا براہ کرم جوابی شیٹ کی مشق کے متعلق رہنمائی کریں تو مجھ جیسے بے شمار طلبہ کی مدد ہوگی ؟

عارف علی ۔ سنتوش نگر
جواب : OMR جوابی شیٹ ہے جس کو بلاک یا بلو پن سے گول دائرہ کو بھرنا ہے ۔ 100 سوالات ہیں اور ہر سوال کے چار جوابات ہیں صحیح جواب میں کسی ایک کو A,B,C,D میں بھرنا ہوگا ۔ آپ نے OMR شیٹ کو ڈاؤن لوڈ کیا ۔ اس کی مشق کیجئے ۔ پہلے پنسل سے بھریئے تاکہ غلطی کا اندیشہ ہو تو مٹایا جاسکتا ہے ۔ آخر میں پن سے دائرہ کو بھریں ۔ VRO اور VRA کے تمام سوالات مکمل آبجیکٹوٹائپ ہیں ۔ وقت مینجمنٹ کو دیکھ کر پہلے آدھے گھنٹہ میں جو آپ کو آتا ہے ۔ اس کو حل کریں پھر ایک گھنٹہ میں کوشش کریں ۔ آخر کے آدھا گھنٹہ میں اندازے پر جواب کا دائرہ بھردیں ۔ اس میں منفی مارکس (-Ve) نہیں ہے اس لئے آپ تمام سوالات کا جواب حل کرسکتے ہیں ۔ OMR شیٹ میں آپ کا ہال ٹکٹ نمبر تحریر کر کے دائرہ بھرنا ہوگا پھر سوالی پرچہ کا کوڈ نمبر ڈالنا ہوگا ۔ پھر جوابی نمبر کو دیکھتے ہوئے 100 سوالات کے جوابات دیئے جاسکتے ہیں ۔

بغیر ایس ایس سی کے ڈگری کی تکمیل کیا ممکن ہے ؟
سوال:اگر کوئی ڈگری بغیر دسویں کے کامیاب کر لیتے ہو تو کیا ان کی گریجویشن کی تکمیل صحیح ہوگی ؟ اس بارے میں وضاحت کے ساتھ جواب تحریر کریں کہ ایس ایس سی کے بغیر ڈگری تکمیل ہے کوئی دشواری نہ ہوگی ؟

فوزیہ فاطمہ سلطانہ ۔ اکبر باغ ، نیو ملک پیٹ
جواب : ڈگری بغیر ایس ایس سی یا بغیر کسی تعلیمی سند کے راست اوپن یونیورسٹی میں عمر کی بنیاد پر اہلیتی امتحان کے ذریعہ داخلہ حاصل کر کے تکمیل کرسکتے ہیں ۔ ڈگری تین طرح کی ہوتی ہے ۔ ایک 10+2+3 جو باقاعدہ ریگولر اسکول ، کالج کی تعلیم کے ذریعہ ہے ۔ دوسرے فاصلاتی Distance جو بغیر ریگولر تعلیم کے داخلہ حاصل کر کے فاصلاتی تعلیم سے ڈگری کرسکتے ہیں اس کیلئے دسویں / انٹر دیکھا جاتا ہے ۔ تیسرا گریجویشن کی تکمیل کا طریقہ اوپن یونیورسٹی سسٹم ہے جہاں بغیر کسی تعلیمی صداقت نامہ کہ ایس ایس سی ناکام امیدوار ہی عمر 18 سال کی تکمیل پر راست ڈگری سال اول میں داخلہ حاصل کرلیتا ہے اور تین سالہ گریجویشن کی تکمیل کرتا ہے ۔ اب ایس ایس سی اور ڈگری کے اسنادات کیلئے جو دشواری ہوگی وہ یہ کہ B.Ed اور بغیر یونیورسٹی کے پروفیشنل کورسز میں ایس ایس سی بھی دیکھا جاتا ہے تب دشواری ہوگی ۔ ان مخصوص کورسز کیلئے ایسے امیدوار جو بغیر ایس ایس سی کے اوپن یونیورسٹی سے ڈگری کئے ان کو داخلہ کیلئے اہل قرار نہیں دیا جاتا انہیں دوسرے کورسز کیلئے اہل قرار دیا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں UGC نے DEC ڈسٹنس ایجوکیشنل کونسل کے حوالہ سے ملک بھر میں ہدایات جاری کی ہیں۔

فاصلاتی تعلیم سے ڈگری سپیلمنٹری کامیاب امیدواروں کو پی جی میں داخلے
سوال : اب جو امیدوار ڈگری کا سال آخر کا امتحان ستمبر / اکٹوبر 2013 سپیلمنٹری میں کامیاب کئے کیا وہ اس وقت فاصلاتی تعلیم سے پی جی کرسکتے ہیں چونکہ ان دنوں دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ چل رہی ہے براہ کرام رہبری کریں ؟

احمد نواز خان ۔ ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : ڈگری میں سالانہ امتحان میں ناکامی کے بعد سپیلمنٹری امتحان میں کامیابی سے تعلیمی سال ضائع ہونے سے نہیں بچ سکتا ۔ ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں سپیلمنٹری امتحان کو ختم کردیا گیا اور ناکام امیدواروں کو تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اڈوانس سپیلمنٹری ( انسٹنٹ ) امتحان مئی / جون میں رکھا جاتا ہے ۔ ایسی سہولت ڈگری امیدواروں کیلئے نہیں ہے سپیلمنٹری میں اب کامیاب ڈگری امیدوار پی جی میں فاصلاتی تعلیم حاصل نہیں کرسکے ۔

SSC کے امتحان میں GPA برقرار سب سے زیادہ GPA کیا ہے ؟
سوال : کیا اس سال بھی ایس ایس سی کے امتحانات میں نشانات ، ڈیویژن اور گریڈ نہیں دیا جائے گا ؟ معلوم ہوا کہ GPA برقرار رہے گا ۔ سب سے زیادہ GPA کتنا ہوتا ہے ؟

فریدہ تبسم ۔ ضلع نلگنڈہ
جواب : ہاں اس سال بھی سالگزشتہ کی طرح ایس ایس سی میں GPA Grade Point Average برقرار رہے گا ۔ جو امیدوار اب SSC کا امتحان دینے والے ہیں وہ اپنے ششماہی امتحانات اور پری فائنل امتحانات میں GPA کے اسکور کے مطابق تیاری کریں سب سے زیادہ 10/10 GPA ہوتا ہے جو محصلہ نشانات 92 تا 100 کا دیکھا جاتا ہے ۔