ایجوکیشن / کیریئر

VRO-VRA کیلئے 100 نشانات سوالی پرچہ ، 2 فبروری کو امتحان ، ہال ٹکٹ کی اجرائی
VRO اور VRA کے 5980 جائیدادوں پر تقررات کیلئے ریاست بھر سے 14 لاکھ امیدواروں نے فارم داخل کیا ۔ جن کے ہال ٹکٹ ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کئے جارہے ہیں ۔ تمام امیدوار اپنے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کریں ۔ یہ امتحان مسابقتی تحریری امتحان آبجکیٹوٹائپ نوعیت کا ہوتا ہے ۔ اس کے نمونہ سوالات کو امیدواروں کی سہولت اور مدد کیلئے شائع کیا جارہا ہے ۔
100 سوالات ، 100 نشانات
60 سوالات ، عام معلومات جنرل نالج
30 سوالات ، ابتدائی ریاضی Arthematics
10 سوالات ، ذہنی رحجان Logic
معلومات عامہ G.K
٭ آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ کب اور کہاں ہوگا ؟ ( آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ 2015 )
٭ پورپ کے 16 ممالک کی مشترکہ کرنسی ؟ ( یورو )
٭ پہلا بھارت رتن ایوارڈ کب اور کس کو دیا گیا تھا ؟
( 1954 ڈاکٹر رادھاکشن ، سی وی رمن ، راج گوپال چاری )
٭ وینکٹ رمن رام کرشنن کو کب اور کس میں نوبل انعام ملا ؟ ( 2009 کیمسٹری )
٭ پکوان کی گیس LPG کس کا مخفف ہے ؟ Liquified Petroleum Gas
٭ مغلیہ حکمراں میں صرف ایک مغل بادشاہ کا مقبرہ دہلی میں ہے کس کا ہے؟ ( ہمایوں )
٭ ماں اور بیٹی دونوں نوبل انعام حاصل کیا کون ہیں ؟ ( میڈم کیوری ۔ آئزن جیولٹ )
٭ دہلی کے موجودہ چیف منسٹر کا نام ان کی سیاسی پارٹی اور نشان
( ارون کجریوال ، عام آدمی پارٹی ، جھاڑو )
٭ 2013 میں بھارت رتن ایوارڈ سچن تنڈولکر کے ساتھ کس کو دیا گیا ؟ ( ڈاکٹر سی این آر راو )
٭ ڈسمبر 2013 میں اسمبلی انتخابات کن ریاستوں میں ہوئے ؟
( راجستھان ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، میزورم ، دہلی )
٭ پارلیمنٹ میں سال 2013 کے اواخر میں کونسے اہم بل پاس ہوئے ؟
( غذا کی ضمانت Food Security اور لوک پال )
٭ افریقہ کے سابق صدر اعظم رہنما نلس منڈیلا جن کو افریقہ گاندھی بھی کہا جاتا تھا 95 برس کی عمر میں 6 ڈسمبر 2013 کو انتقال ہوا ۔
٭ نلس منڈیلا کو افریقی عوام کس نام سے پکارتے تھے ؟ ( MADIBA )
٭ ملالہ یوسف زئی جس کا تعلق پاکستان سے ہے برطانیہ کا اعلی ایوارڈ GG2 ایوارڈ عطا کیا گیا ۔
٭ ہندوستان کا چاند کا مشن چندریان ہے اور چین کا مشن Jada Rabbit Rover
٭ آسیان Asean کی کانفرنس 2013 ء کہاں منعقد ہوئی ؟ ( برونی)
٭ دنیا کا سب سے پہلا گرین ہیلی کاپٹر جو آواز نہیں دیتا کونسا ہے اور کس نے بنایا؟
( Volocopter ، جرمنی )
٭ کلر ٹی وی چینل کے مقبول ریالٹی شو بگ باس 2013 ء سیزن سات کس نے جیتا ؟ ( گوہر خان )
٭ کمپیوٹر کا خوف کیا کہلاتا ہے ؟ (سائبر فوبیا )
٭ BMW کا تعلق کار سے اور Indigo کار کے علاوہ ہوائی جہاز سے بھی ہے ۔
٭ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے شہر ہیں ؟ ( ٹوکیو ، شنگھائی ، میکسیکو )
٭ ہندوستان کی کرنسی نوٹ دنیا بھر میں منفرد مقام اس اعتبار سے رکھتی ہے اس میں سب سے زیادہ زبانیں تحریر ہیں ۔
٭ PAN کارڈ انکم ٹیکس محکمہ جاری کرتا ہے ۔
٭ آدھار کارڈ ہندوستان کے تمام شہروں کیلئے عمر کی قید کے بغیر بچہ سے بوڑھے تک کیلئے جاری کیا گیا جو شناختی کارڈ ہے ۔
٭ ہندوستان کی آبادی 2011ء کی مردم شماری میں 121 کروڑ بتائی گئی ہے ۔
٭ تنازعہ ناول نگار اور ان کے کتب ، سلمان رشدی ۔ شیطانی کلمات ، تسلیمہ نسرین ۔ لجا
٭ جذر 3 کی قدر اعشاریہ میں 1.342
30 سوالات ریاضی کے اور 10 سوالات ذہنی رحجان کے ہوتے ہیں ۔