ایجوکیشن / کیریئر

TET ۔ 9 فبروری کو ہوگا ،صرف فارم داخل کئے امیدوار ہی اہل
AP-TET ٹیچرس کا اہلیتی امتحان Teachers Eligibility Test کی تاریخ کو 9 فبروری کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اس کیلئے جو امیدوار فارم داخل کئے صرف انہیں ہی موقع دیا جائے گا ۔ اب کئی امیدوار جو B.Edکامیاب کئے یا اب بی ایڈ کررہے ہیں وہ بھی TET کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ان کیلئے موقع نہیں رہے گا ۔ جو امیدوار TET کیلئے فیس اور فارم پہلے ہی داخل کئے اور ستمبر 2013 کے TET کے امتحان میں شرکت کرنا چاہتے تھے صرف ان کا امتحان ملتوی ہوا جو 9 فبروری کو ہونے والا ہے AP-TET کے ویب سائیٹ پر اس کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ۔ ویب سائیٹ پر TET کی تاریخ کے ساتھ ہال ٹکٹ کی اجرائی اور شیڈول بھی دیا جائے گا ۔ TETمیں دو پرچے Paper – I اور Paper – II ہیں ۔ دونوں کا پرچہ الگ رہے گا ۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم Distance Mode بی اے ، بی کام اور ایم اے / یم کام میں داخلے
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم PGRRCDE میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام اور پی جی کورسز ، ایم اے ، یم کام میں داخلے کیلئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ جاری ہے ۔ ڈگری کورس کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ جس کیلئے سال میں دو دفعہ مارچ / اپریل اور ستمبر / اکٹوبر میں امتحانات ہونگے جبکہ پوسٹ گریجویشن کیلئے یم اے ، ایم کام میں داخلے کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے 040-65890135 پر ربط پیدا کریں۔ ان دنوں داخلہ حاصل کر کے امتحانی فیس داخل کرسکتے ہیں اور جو داخلے لے چکے وہ امتحانی فیس داخل کریں۔

بوسٹن مشن اسکول میں تعلیمی نمائش ،Education Fair
بوسٹن مشن ہائی اسکول تاڑبن میں تعلیمی نمائش Education Fair کا وسیع پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس میں سائنس ، سوشیل اور دیگر مضامین کا احاطہ کرتے ہوئے ماڈل ، چارٹس بتائے گئے ہیں ۔ جناب شاکر احمد سکریٹری / کرسپانڈنٹ کے زیرنگرانی اس دو روزہ تعلیمی نمائش میں مختلف سرکاری محکمہ جات ، سروے آف انڈیا ، سالار جنگ میوزیم ، نہروزوالوجیکل پارک ، سنڈیکٹ بنک اور دیگر اداروں کے اسٹالس بھی رہینگے ۔ اس کیلئے قرب و جوار کے اسکولس کو مظاہرہ کییلئے مدعو کیا گیا اور دو دن تک جاری رہنے والی اس منفرد اور اپنی نوعیت کی علحدہ تعلیمی نمائش میں کوئی 25 ہزار طلبا و طالبات کی شرکت متوقع ہے ۔ آخری دن اچھے ماڈلس پر اور بہترین مظاہرہ پر انعامات بھی عطا کئے جائینگے ۔
D.Ed پرائیویٹ مسلم اداروں میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ
ایسے مسلم امیدوار جنہوں نے DIETCET-2013 میں شرکت کی تھی ان کیلئے مسلم اقلیتی اداروں میں ڈی ایڈ کورس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ 27 جنوری اور 28 جنوری کو رکھی گئی ہے ۔ اس کیلئے 17 جنوری اور 18 جنوری کو بھی ویب آپشن کا موقع دیا گیا تھا ۔ اس کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔
www.fapmei.com

NAARM اور حیدرآباد یونیورسٹی کے اشتراک ، پی جی ڈپلوما کورسز PGD-TMA
NAARM نیشنل اکیڈیمی آف اگریکلچرل ریسرچ مینجمنٹ اور UOH یونیورسٹی آف حیدرآباد کے باہمی اشتراک سے پی جی ڈپلوما PGD-TMA فاصلاتی تعلیم کے تحت Distance Education Mode میںرکھا گیا ہے اس کیلئے پوسٹ گریجویٹ امیدوار سوشیل سائنس ، فزیکل سائنس ، مینجمنٹ ، لائف سائنس ، انجینئرنگ اور لا امیدوار اہل ہیں یا گریجویٹ امیدوار جو کم از کم دو سال کا تجربہ رکھتے ہو اہل ہیں ۔ www.naarm.ernet.in

VRO/VRA کیلئے 6 ہزار جائیدادیں ، 14 لاکھ درخواستیں موصول
آندھراپردیش میں VRO اور VRA کی لگ بھگ 6 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے 13 جنوری آخری تاریخ تھی ریاست بھر سے تقریباً 14 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں آن لائن داخل کی ہے ۔ اس طرح سخت مقابلہ ممکن ہے ۔ انتخاب تحریری مسابقتی امتحان کے ذریعہ ہوگا جو 2 فبروری کو ملک بھر میں رکھا گیا ہے ۔ VRO اور VRA کیلئے جو تحریری مسابقتی امتحان ہوگا وہ 100 سوالات اور 100 نشانات کا ہوگا ۔ جس میں 60 سوالات ، 60 نشانات جنرل اسٹڈیز ( عام معلومات ) اور 30 سوالات ، 30 نشانات ، ابتدائی ریاضی ( میاتھس ) اور 10 سوالات 10 نشانات Logical Skill کے ہیں ۔ یہ امتحان آبجیکٹو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہوگا ۔ سوالی پرچہ تلگو ، انگلش میں رہے گا ۔ اس دفعہ بعض مقامات پر اردو میں بھی دیا جائیگا ۔