ایجوکیشن / کیریئر

UPSC نے انڈین ڈیفنس اکیڈیمی اور ناول اکیڈیمی کے نئے بیاچ میں داخلہ کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا کا اعلان کیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ (10+2) معہ مضامین MPC امیدوار اس کے اہل ہیں ۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات کو UPSC کے ویب سائیٹ www.upsc.gov.in پر ملاحظہ کریں ۔ NDA دفاع میں ملازمت کا اہم ترین ذریعہ ہوتا ہے ۔

AP-TET ، 9 فبروری کو ہوگا ،ڈی ایڈ کیلئے پہلا پرچہ ، بی ایڈ کیلئے دوسرا پرچہ
محکمہ تعلیمات نے ٹیچرس کے اہلیتیامتحان کیلئے 9 فبروری کو قطعی تاریخ مقرر کی ہے ۔ اس کی اطلاع دی گئی تاہم ویب سائیٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا اس کے بعد ہال ٹکٹ کی اجرائی ، امتحانی مراکز کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ TET کے امیدوار اس کی تیاری جاری رکھیں۔ DSC اور TET کیلئے اردو میں ماڈل پیپر
2014 ء کی اشاعت عمل میں آئی جو دفتر سیاست میں دستیاب رہے گی ۔
SSC کے سال 2015 کے امتحانی پرچے میں کمی ۔ ہر مضمون کا ایک پرچہ
ایس ایس سی کے پبلک اگزامنیشن چھ مضامین کیلئے گیارہ پرچوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ زبان دوم تلگو کا صرف ایک پرچہ 100نشانات کا ہے دیگر مضامین کے دو دو پرچے 50،50 نشانات کے ہوتے ہیں ۔ حکومت امتحانی پرچوں میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی اصلاحات کے نام پر تبدیل کرتے ہوئے ہر مضمون کیلئے صرف ایک پرچہ 100،100نشانات پر نہ صرف غور کررہی ہے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جاریہ تعلیمی سال 2013-14 کیلئے حسب سابق طریقہ امتحان برقرار ہے ۔ آئندہ تعلیمی سال 2014-15 کیلئے اس کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے ۔ اس طرح حکومت تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی امتحانی پرچوں اور نمونہ Pattern کو بھی واضح کردیں ۔ تا کہ تعلیم متاثر نہ ہو اور امتحانی طریقہ کار سے بھی طالب علم اور اساتذہ دونوں واقف ہوکر تیاری کرسکیں ۔

IAS کیلئے سرکاری عہدیداروں کو Conferred کے طریقہ کو ختم کرنے پر غور
IAS کیلئے جہاں ہر سال UPSC کے تحت سیول سرویس کے تین مرحلوں پریلمنری ،Mainاور انٹرویو ہوتے ہیں اس کے علاوہ ریاستی محکمہ جات کے گروپ I سروس کے عہدیداران کو 15 فیصد خصوصی زمرے میں IAS کیلئے Conferredکرتے ہوئے آئی اے ایس آفیسر پر ترقی دی جاتی ہے اس کو ختم کرنے کی UPSC نے سفارش کی ہے اور UPSC جو سیول سروس کے ساتھ ڈپارٹمنٹل امتحان منعقد کرتا ہے اب سرکاری ملازمین کیلئے محکمہ جاتی امتحانات کے انعقاد میں مزید وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور ریاستی پبلک سروس کمیشن کے تحت تقرر پاکر ترقی پانے والے افسران کیلئے UPSC خصوصی ترقیاتی امتحانات منعقد کرنے کا پروگرام اپنائی ہے ۔ اس کیلئے متعاقب اعلان ہوگا ۔

عثمانیہ یونیورسٹی (فاصلاتی ) کے ڈگری امتحانات‘ فیس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے تحت ڈگری کورسز بی اے ،بی کام سالانہ امتحانات کیلئے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 26 ڈسمبر سے توسیع کرتے ہوئے بغیر جرمانہ کے 6 جنوری مقرر کی گئی ہے امیدوار امتحان فارم کو یونیورسٹی سے ڈاون لوڈ کرتے ہوئے مکمل کردہ فارم کے ساتھ مقرر کردہ فیس DD کی تکمیل میں منلسک کرتے ہوئے داخل کرسکتے ہیں ۔

اسکولی طلبہ کے لئے جنرل نالج ٹسٹ
اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جنرل نالج ٹسٹ رکھا گیا ہے۔ پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے ہر کلاس کی الگ الگ کتاب ہوگی اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے اسکولس کو اس کے رجسٹریشن فارم ارسال کئے گئے۔ مزید معلومات کے لئے مسز شیتل سے فون 040-65552338 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
اردو میں جنرل نالج G.K – 2014
جنرل نالج ( معلومات عامہ ) کی کتاب کو آبجیکوٹائپ سوالات کے ساتھ اردو میں 2014 مرتب کیا گیا ہے ۔ یہ جدید ایڈیشن G.K-2014 ہے ۔ اس میں قومی ، بین الاقومی حالیہ امور، اسپورٹس کے ساتھ عام معلومات کے سوالات کو جو مختلف مسابقتی امتحانات کیلئے معاون ثابت ہونگے شامل کیا گیا ہے ۔ آئندہ ہفتہ اس کو زیور طباعت سے آراستہ کرکے شائع کیا جائے گا ۔ اسکول / کالج کے طلبہ بھی اس کو حاصل کرسکتے ہیں۔ عام معلومات میں مخفف ، پھیلاو ، اہم ایام ، ممالک ، کرنسی ، اہم شخصیات ، اہم قومی معلومات ، تاریخ ، معاشیات ، سائنس ٹکنالوجی ، اسپورٹس ، ایوارڈس شامل ہیں ۔ اردو میں عام معلومات میں اضافہ کا یہ موثر ذریعہ ثابت ہوگی ۔