ایجوکیشن / کیریئر

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری میں داخلے
اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 2014 ء
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں انڈر گریجویشن سطح کے بیاچلر ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں سال 2014 ء میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ٹسٹ ) میں شرکت کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہگا ۔ اس کیلئے امیدوار کی عمر 18 سال مکمل ہونی چاہئے ۔ ذریعہ تعلیم انگلش / تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اس انٹرنس ٹسٹ ( اہلیتی امتحان ) میں شریک ہو کر کامیابی پر داخلے کے اہل ہوتے ہیں ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ داخلے کے بعد ہر اتوار کو رابطہ کلاسس مختلف اسٹڈی سرکلس میں ہوتی ہیں ۔ اہلیتی امتحان ماہ اپریل میں ہوگا ۔ فارم کو صرف آن لائن داخل کرناہے اور فیس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کی معلومات داخلے رہبری اور اہلیتی امتحان کے سوالی پرچے کے نمونہ حصول کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈبازار سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ داخلے اپنے قریبی اسٹڈی سرکل پر ہوگا ۔ اہلیتی امتحان کسی بھی مرکز سے لکھ سکتے ہیں۔

سائنس فیر اکیڈیمی سائنس ٹیچرس کیلئے پراجکٹ مقابلہ ۔ نقد انعامات
سائنس فیر اکیڈیمی اے پی کے زیراہتمام جہاں سائنس نمائش کے انعقاد کے ذریعہ طلبہ میں چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو جانچنے اور فروغ دینے کیلئے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں اور مختلف اسکولس میں سائنس فیر رکھا جاتا ہے اس سائنس فیر اکیڈیمی کے روح رواں ڈاکٹر قاضی سراج اظہر جو امریکہ میں پتھالوجی ہربل میڈیکل سنٹر فلیٹ میں پروفیسر ہیں حیدرآباد میں آمد کے موقع پر سائنس فیر اکیڈیمی کا سائنس ٹیچرس ورک شاپ اور ٹیچرس مقابلہ رکھے جارہے ہیں ۔ سائنس ٹیچرس 10 جنوری تک اپنے پراجکٹ کو معہ رجسٹریشن داخل کریں اس کیلئے نقد انعامات پہلا انعام 15 ہزار روپئے ، دوسرا انعام 10 ہزار روپئے اور تیسرا انعام 5 ہزار روپئے ہے اس کیلئے ٹیچرس مسٹر عبدالطیف عطیر سے 9247578583 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
ATI اڈوانس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں 2014-15 کیلئے داخلے
حکومت ہند کے منسٹری آف لیبر اینڈ ائمپلائمنٹ کے تحت حیدرآباد میں دویانگر علاقہ میں ATI اڈوانس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے CTI کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ کے ذیل کے ٹریڈس میں داخلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 8 مختلف ٹریننگ ہیں (1) Electrician ، (2) Wireman ، (3) Fitter ، (4) Electronic Mechanic ، (5) Turner ، (6) Machninst ، (7) Mechanical Moter Vichicle ، (8) Welder ۔ اس کیلئے متعلقہ شعبہ کے ڈپلوما ہولڈرس اہل ہیں ۔ امیدوار کی عمر 18 سال سے زائد اور 40 سال سے کم ہونی چاہئے ۔ فارم ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں ۔ www.atihyderabad.ap.nic.in

بوسٹن مشن اسکول میں دو روزہ تعلیمی نمائش Education Fair
بوسٹن مشن ہائی اسکول میں دو روزہ تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور جداگانہ رہے گی ۔ اس میں روایتی سائنس آلات ، چارٹ کے بجائے اسکولی طلبہ مختلف مضامین کا احاطہ کرتے ہوئے اس کے ماڈلس بنائینگے اور اس کا عملی مظاہرہ کرینگے ۔ اس کو Education Fair کا نام دیا گیا ہے ۔ جناب شاکر احمد سکریٹری / کرسپانڈنٹ کے زیرنگرانی اس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ اس کا افتتاح ایک پراثر تقریب میں ہوگا ۔
اردو جنرل نالج 2014 کی اشاعت
معلومات عامہ پر اردو میں ایک کتاب جنرل نالج 2014 کی اشاعت عمل میں آئی ہے ۔ اس میں مسابقتی امتحانات میں پوچھے جانے والے آبجیکوٹائپ نوعیت کے سوالات کے مطابق مواد کو شامل کیا گیا ہے ۔ حالیہ ہونے والے امتحانات وی آر او ۔ وی آر اے اور ٹیچرس کے اہلیتی / تقررات امتحان کے علاوہ اوپن یونیورسٹی انٹرنس اور دیگر مسابقتی امتحان کیلئے مفید ثابت ہوگی ۔ اس کے حصول کیلئے 10 جنوری سے جلو خانہ لاڈ بازار پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
AP-TET ،9 فبروری کو مقرر ، محکمہ تعلیمات کی اطلاع ۔ ویب سائیٹ پر عدم دستیاب
پانچواں ٹیچرس کا اہلیتی امتحان AP-TET جو ماہ ستمبر سے ملتوی کیا جاکر تاحال منعقد نہیں ہوا ۔ لگ بھگ 4.5 لاکھ امیدواروں اس کے منتظر ہیں ۔ اب انتظار کی گھڑیاں ختم کرتے ہوئے محکمہ تعلیمات کے ذرائع نے اس کی قطعی تاریخ 9 فبروری بتائی ہے ۔ اور اس کی اطلاع اہم اخبارات میں شائع ہوچکی لیکن TET کے ویب سائیٹ پر اس کو نہیں بتایا گیا ۔ ذمہ داران اس پر توجہ دیں اور TET کی تاریخ کو ویب سائیٹ پر بتائیں اور ہال ٹکٹ کی اجرائی کا شیڈول دیں۔امیدوار تیاریاں تیز کردیں۔