ایجوکیشن / کیریئر

آندھراپردیش کی ریاستی حکومت مختلف محکمہ جات میں 26 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے سبز جھنڈی دکھا دی ہے ۔ محکمہ فینانس نے امور کی انجام دہی کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ جاریہ ماہ VRO اور VRA کے زائداز 6 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے نہ صرف فارم آن لائن داخل کئے جارہے ہیں بلکہ اس کیلئے امتحان کی تاریخ 2 فبروری کو مقرر کی ہے ۔ دیگر محکمہ جات کے مخلوعہ جائیدادیں جس پر تقررات DSC ڈسٹرکٹ سلکشن کمیٹی اور اے پی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونگے ۔ اس کے مطابق روزگار اعلامیہ جاری کئے جائینگے ۔ گریجویٹ اور پروفیشنل نوجوانان متلاشیان روزگار کیلئے سرکاری ملازمت کا یہ سنہرا موقع ہوگا اس کیلئے اعلامیہ جاری ہونے پر فارم داخل کرتے ہوئے سرکاری مسابقتی امتحان میں شرکت کریں۔

SSC کے امتحانی فیس کے ادخال کی تاریخ میں 6 جنوری تک توسیع
SSC کے سرکاری امتحان منعقد شدنی مارچ / اپریل 2014 ء میں شرکت کیلئے 1000 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ میں 6 جنوری تک توسیع کی ہے اس کے بعد تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی یہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہونے والے ہیں جو امیدوار تاحال فیس داخل نہ کئے بغیر اسکول تعلیم کے دیرینہ فیس کے ساتھ فیس داخل کرتے ہوئے شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے 9885316623 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

TET کے امتحان کی تاریخ کا سرکاری طور پر اعلان نہیں ہوا
ٹیچرس کے تقررات سے قبل اہلیتی امتحان TET ہوتا ہے ۔ APTET جو ستمبر 2013 ء سے ملتوی ہوا ۔ سرکاری طور پر اس کے اگلی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ماہ جنوری کے اواخر یا فبروری کے پہلے ہفتہ میں انعقاد کے یقینی مانا جارہا ہے امیدوار اخباری اطلاع کے ساتھ aptet.cgg.gov.in ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں۔

D.Ed میں داخلے DIETCET کی مابقی نشستوں کیلئے کونسلنگ
کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن حکومت آندھراپردیش نے D.Ed ڈپلوما ان ایجوکیشن دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس کے گورنمنٹ کے ادارے DIETS اور خانگی اداروں غیرامدادی اور غیراقلیتی اداروں میں اور ایسے اقلیتی اداروں جو SW II کونسلنگ میں شامل نہیں تھے ان میں مابقی نشستوں Leftoverseats میں داخلے کیلئے 6 جنوری اور 7 جنوری کو گورنمنٹ DIETs میں اسنادات کی تصدیق کے بعد کالجس کے انتخاب Option کا وقت دیا گیا ہے ۔ 9 جنوری 2014 ء کو سیٹ کا الاٹمنٹ ہوگا اور 10 جنوری کو کالجس میں رپورٹ کرنا ہوگا ۔ اس کی مکمل تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.dietcet.cgg.gov.in ملاحظہ کریں ۔

VRO/VRA کے اعلامیہ کے بعد پنچایت سکریٹریز کے تقررات کا اعلامیہ ، 12 جنوری آخری تاریخ
VRO اور VRA کیلئے ریاست کے تمام 23 اضلاع بشمول حیدرآباد / رنگاریڈی ، نظام آباد ، عادل آباد ، میں ضلع واری اساس پر ا گاوں Village کیلئے VRO اور VRA کی تقرر طلب جائیدادوں کو پُر کرنے کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ 12 جنوری فیس آن لائن / ای سیوا ، می سیوا پر داخل کرنا ہوگا ۔ 13 جنوری آخری تاریخ ہے ۔ 2 فبروری کو امتحان ہے ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ اردو سیکھنے ذریعہ پوسٹ
جامعہ ملیہ اسلامیہ جو پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت سنٹرل یونیورسٹی ہے اس جامعہ نے انگلش اور ہندی کے ذریعہ اردو زبان کا ایک سالہ سرٹیفیکٹ کورس میں داخلہ کا اعلان کیا ہو یہ کورس کرسپانڈنس نوعیت کا ہے اور ذریعہ پوسٹ اردو کورس مکمل کرتے ہوئے زبان اردو سیکھا جاسکتا ہے اس کیلئے فیس ایک سو روپئے رکھی گئی ہے ۔ فارم کے ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ www.jmi.ac.in/fhum/uccform.pdf نئی نسل کو اردو سے واقف کروانے اور گھر بیٹھے اردو سیکھانے کیلئے خود کا پتہ لکھا 10 روپئے کا ڈاک ٹکٹ چسپاں کیا لفافہ پتہ ذیل پر ارسال کریں۔
Hony. Director
Urdu Correspondence Course
Arjun Singh Centre for Distance and Open Learning
Jamia Millia Islamia
New Delhi – 110025