اہانت رسالتؐ کے پیامات بھیجنے پر پاکستانی جوڑے کو سزائے موت

لاہور ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : پاکستان میں عیسائی جوڑے کو توہین رسالتؐ کے پیامات دو افراد کو ارسال کرنے پر سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ مشرقی پاکستان کی ایک عدالت نے شفقت مسیح اور اس کی بیوی شگفتہ مسیح پر فی کس ایک لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ ان دونوں کو گذشتہ سال 25 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے اہانت رسالتؐ پر مبنی پیامات دیگر افراد کو بھیجے تھے ۔ یہ جوڑا عدالتی فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرسکتا ہے ۔۔