اگنی بین البراعظمی میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز

بلسور (اوڈیشہ) ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دیسی ساختہ بین البراعظمی نیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی ۔ I میزائل نے 200 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع اپنے نشانہ پر بالکل درست حملہ کرتے ہوئے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔ محکمہ دفاع کے ذرائع نے کہا کہ سطح سے سطح پر وار کرنے والے میزائل کا تجربہ تربیتی سرگرمی کے ایک حصہ کے طور پر کیا گیا ہے۔ آزمائشی پرواز سے قبل اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔ محکمہ دفاع نے اس کو کامیاب تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزمائش کے دوران میزائل تمام پیمانوں پر پورا اترا۔ آزمائشی پرواز کے راستہ پر نفیس بیٹری سے کارکرد رسدگاہ سے نظر رکھی گئی تھی۔ تمام آلات برقی، بصری آلات تھے اور بحری جہازوں پر نصب تھے۔ جب تک میزائل نے اپنے ہدف پر بالکل درست نشانہ نہیں لگایا اس کے راستہ پر نظر رکھی گئی تھی ۔