اگنو میں سرٹیفیکٹ کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ریجنل ڈائرکٹر اگنو کے پریس نوٹ کے بموجب یونیورسٹی چند ڈپلوما ، بیچلر ، ماسٹر ڈگری سرٹیفیکٹ پروگرامس کا اہتمام کررہی ہے ۔ ان کورسیس میں عربی زبان کورس اہلیت 10+2 یا عمر 18 سال ، فیس دیڑھ ہزار میڈیم عربی / انگریزی ۔ سرٹیفیکٹ ان ٹیچنگ انگلش اہلیت گریجویٹس یا تین سالہ B.EL.EP یا دو سالہ PTT ، ETT یا 10+2 دو سالہ ٹیچنگ تجربہ کے ساتھ عمر کی قید نہیں ، فیس دو ہزار میڈیم انگریزی ۔ سرٹیفیکٹ ان اردو زبان اہلیت کوئی بھی جو اردو پڑھنے میں دلچسپی رکھتا ہو عمر 18 سال فیس ایک ہزار روپئے ، میڈیم ہندی / اردو سرٹیفیکٹ ان بزنس اسکلس اہلیت 10+2 یا اس کے مماثل ، عمر کی قید نہیں فیس ڈھائی ہزار میڈیم انگریزی ۔ سرٹیفیکٹ ان ٹیچنگ پرائمری اسکول میاتھس ، اہلیت دسویں جماعت کامیاب نوجوان ، عمر کی قید نہیں ۔ فیس دیڑھ ہزار روپئے میڈیم انگریزی ، ہندی ، مزید تفصیلات کے لیے ریجنل سنٹر واقع روبرو مادھا پور پولیس اسٹیشن جوبلی ہلز حیدرآباد یا فون 040-23117550/52/53 پر تمام کام کے دنوں میں صبح 10 تا شام 5-30 بجے ربط کرسکتے ہیں ۔ ویب سائٹ ignou.ac.in بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔