اگست 30 کو جنوبی ہند ادبی کانفرنس

نظام آباد۔25اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جلال اکبر کنوینر جنوبی ہند ادبی کانفرنس کی اطلاع کے مطابق بتاریخ30 اگست بروز اتوار بمقام معراج فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پرمنعقد ہوگا۔ اس ادبی کانفرنس میں کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر اور اڑیسہ کے ادیب و شعراء حضرات شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس 10:30 بجے معراج فنکشن ہال قلعہ روڈ پر منعقد ہوگا اور سمینار جس کا عنوان ’’عصر حاضر کے تقاضے اور ادب اسلامی‘‘ہوگا۔ اس سمینار کی صدارت عبدالباسط انور نائب صدر ادارہ ہند فرمائیں گے جبکہ نظامت کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج عبدالرحمن دائودی انجام دیں گے اس سمینار کے پہلے ادیب متین اچلپوری مہاراشٹرا، جن کا عنوان عصر حاضر کے تقاضے اور بچوں کا ادب، محترمہ جاویدہ بیگم حیدرآبادبعنوان خواتین کے مسائل اور ادب اسلامی، شبلی ارسلان پروفیسر جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرالہ بعنوان ادب اسلامی اور تنقیدی اقدار، ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد بعنوان ادب اسلامی اور ترسیل کے امکانات، ڈاکٹر سیادت علی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل فائونڈیشن حکومت ہند ڈرامہ نکڑناٹک اور ادب اسلامی ہوگا۔ دوسرا سیشن محفل افسانہ پر مشتمل ہوگا۔ جس کا آغاز 3؍بجے ہوگا جو شام 5؍بجے تک جاری رہے گا۔اس نشست میں جنوبی ہند کے افسانہ نگار اپنے اصلاحی افسانے پیش کریں گے۔ عظیم راہی اورنگ آباد، ابراہیم خان مہاراشٹرا، ڈاکٹر ضامن علی حسرت نظام آباد، ڈاکٹر عبدالقدیر عادل آباد، شیخ احمد ضیاء بودھن، ڈاکٹر عارف انکسار حیدرآباد، وسیم احمد ظہیر آباد، ڈاکٹر عباس متقی حیدرآباد ہوں گے ۔9؍بجے شام انشاء اللہ معراج فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پر ہی عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔ جس کی صدارت سید ریاض تنہا صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ انجام دیں گے ۔ جبکہ نظامت کے فرائض شیخ اسحاق علی جگتیال فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی ایم این بیگ زاہد جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، مسعود جاوید ہاشمی حیدرآباد ہونگے ۔ اس مشاعرہ میںضیاء الرحمن(کیرالہ)، ارشد صدیقی (کرناٹک)، مظہر محی الدین ( کرناٹک)، عبدالقدیر ( کرناٹک)، شمس جالنوی (جالنہ مہاراشٹرا)،صابر کاغذ نگری(کاغذ نگر، ضلع عادل آباد)، سلیم اختر ( کٹک،اڑیسہ)، ڈاکٹر فاروق شکیل(حیدرآباد)، ظفرفاروقی (حیدرآباد) ، ٭ شاہد عدیلی (حیدرآباد) ، طاہر گلشن آبادی(حیدرآباد) ، حلیم بابر ( محبوب نگر)،نورالحہٰ ناطق ( کٹک اڑیسہ)، شعیب الحق طالب (جگتیال) ، انور احمد انور (نرمل)، رحیم راہی(عادل آباد)، احمد حسین خیال (ورنگل)، فاروق ساحل (تانڈور)، رفیق جگر (تانڈور)، عبدالقیوم یاور (تانڈور)، جلیل رضا (جڑچرلہ)، محبت علی منان ( جڑچرلہ)،اظہر کورٹلوی ( کورٹلہ ) کے علاوہ مقامی شعراء کرام کلام سنائیں گے ۔