اک نظر اِدھر بھی …!

جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہیں۔
جانوروں میں خواہش پائی جاتی ہے لیکن عقل نہیں ہوتی ‘ُرشتوں میں عقل ہوتی ہے لیکن خواہش نہیں پائی جاتی ‘انسان میں دونوں چیزیں موجود ہوتی ہیں ۔ اس میں عقل بھی ہے اور خواہش بھی ۔اچھا انسان وہ ہے جو کسی کا دیا ہوا دکھ تو بھلا دے مگر کسی کی دی ہوئی محبت کبھی نہ بھلائے ،زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمہارے درد پر افسوس کرنے کے بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں۔ کمزور موقعوں کی تلاش میںرہتے ہیں با ہمت انسان خود مواقع پیدا کرتے ہیں۔