اکیڈیمی کا افتتاح MS IAS آج

مسلم نوجوانوں کو ملک کی بیورو کریسی کا حصہ بنانے کی طرف پہلا قدم
حیدرآباد ، 28؍ فروری (پریس ریلز) : مسلم نوجوانوں کو ہندوستان کی بیورو کریسی کا حصہ بنانے کے مقصد سے ایم ایس ایجوکیشن ا کیڈیمی نے آئی ۔اے۔ایس (IAS) اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا ہے۔جس کا افتتاح یکم ؍ مارچ کی صبح 10:30ساڑھے دس بجے جناب اے۔کے۔خان (IPS) مشیر حکومتِ تلنگانہ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔جدید سہولیات ،اسمارٹ کلاسیز اور مقابلہ جاتی کتابوں کے ذخیرہ سے مربوط اس اکیڈیمی کے کلاسیز کا اہتمام حیدرآباد ایم ۔ایس اسکول آصف نگر متصل پرانا پاسپورٹ آفس میںکیا گیا ہے۔اس اکیڈیمی میں IASامتحان کی تیاری کے لیے درکار تمام سہولیات کا انتظام کیا گیا۔تاکہ طلباء اپنی پوری توجہ امتحان کی تیاری میں صرف کریں۔ایم ۔ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملت کے نوجوانوں کو ملک کی خدمات کیلئے تیار کرنے ہم نے اس اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا ہے ۔وائی فائی سے مربوط ائیر کنڈیشن کلاس رومس بنائے گئے ہیں۔جدید لائبریری تیار کی گئی ہے۔جہاں اعلیٰ معیار کی Updatedاسٹڈی مٹرئیل اور کتابوں کا ذخیرہ اکھٹا کیا گیا ہے اور سبجیکٹ اکسپرٹس کی خدمات حاصل کی ہے۔ایم۔ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے سماج کے تئیں اپنی ذمے داری کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) پروگرام کے تحت IAS اکیڈیمی قائم کی جہاںطلباء کو مفت قیام و طعام کے ساتھ IAS امتحان کی تیاری کا نظم کیا گیا ہے۔امسال 20 طلباء کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں IAS کی تیاری کروا کر امتحان لکھایا جائے گا۔ ایم ۔ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد عبدالطیف خان نے بتایا کہ ملک میں مسلم کمیونٹی کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔جس کی ایک بڑی وجہ مسلم کمیونٹی کی ملک کی بیوریو کریسی میں خاطر خواہ تعداد نہ ہونا ہے۔سال 2004 میں جسٹس سچر کمیٹی رپورٹ نے اس کی نشاندہی کی تھی اور سفارش کیا کہ ملک کی بیورو کریسی اور سیول سرویسیز میں مسلمانوں کا تناسب بڑھایا جائے۔ ان ساری چیزوں سے متاثر ہو کر ایم۔ایس نے تعلیمی میدانوں میں اپنے 25سالہ تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے IAS اکیڈیمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر اس اکیڈیمی میں طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔جہاں طعام و قیام کے ساتھ تعلیم مکمل مفت دی جائے گی۔ ملک کے مایا ناز IAS / IPS آفیسر اکیڈیمی میں آکر طلباء کو مناسب اور مفید مشورے دیں گے اور امتحان کی تیاری کے لیے ان کی رہنمائی کرینگے۔طلباء کو سبجیکٹ ایکسپرٹ کے علاوہ اکثر IAS / IPS اور بیورو کریٹس سے استفادہ کا موقع فراہم کرایا جائیگا۔ مزید تفصیلات اس نمبر 9030045422 پر فون کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں۔