اکھیلیش یادو کی آج چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے ملاقات

حیدرآباد ۔ یکم مئی ( پی ٹی آئی ) سابق چیف منسٹر اترپردیش و سماجوادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو کل چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کل یہاں ملاقات کرینگے ۔ یہ ملاقات قومی سطح پر غیر کانگریسی و غیر بی جے پی محاذ تشکیل دینے کی کوششوں کے سلسلہ میں ہو رہی ہے ۔ چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلہ میں حال ہی میں اپنی مغربی بنگال کی ہم منصب ممتابنرجی ‘ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا ‘ ڈی ایم کے رہنما ایم کروناندھی اور پارٹی کے ورکنگ صدر ایم کے اسٹالن سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ 29 اپریل کو چندر شیکھر راؤ نے اسٹالن کے ساتھ چینائی میں کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی سطح پر غیر کانگریسی وغیر بی جے پی جماعتوں پر مشتمل ایک محاذ تشکیل دینے کے خواہشمند ہیں۔