اکمل پر تین میچوں کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں عمر اکمل پرتین میچوں کی پابندی عائد کردی ہے ۔پی سی بی نے اکمل کو خانگی ٹوئنٹی20 لیگ میں بغیر اجازت کھیلنے کے الزام میں 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ بورڈ نے کہا کہ صدر نجم سیٹھی نے جانچ کمیٹی کی سفارشوں پر پھر سے غور کیا اور اکمل کو معاہدہ کے ضابطہ 2.2.5 اور 4.4 کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ اکمل پر تین میچوں کی پابندی کا مطلب ہے کہ یہ اگلے تین بین الاقوامی یا گھریلو کسی بھی طرح کے میچوں میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ اسی کے ساتھ ہی 10 لاکھ پاکستانی روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔پاکستان کرکٹر کو بورڈ کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے کسی بھی غیر ملکی لیگ، ٹورنمنٹ یا میچوں میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس سے اکمل اب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ یا جنوبی افریقہ پریمیئر لیگ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔اکمل نے گلوبل ٹوئنٹی20 لیگ اور بی پی ایل دونوں ہی فرینچائزوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو ایک ساتھ نومبر میں ہی شروع ہونے والا تھا۔مسٹر سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے اکمل پر کافی دکھ کے ساتھ یہ جرمانہ عائد کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے تمام کرکٹروں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ہونے والی کارروائی کا پیغام جائے گا۔