اکشے کمار اور کرینہ کپور 9 سال بعد پھر ایک ساتھ

صابر خان کے ڈائرکشن میں بنی کمبخت عشق میں نظر آئے کرینہ کپور خان اور اکشے کمار اب 9 سال بعد کرن جوہر کی فلم میں ساتھ ساتھ نظر آئیں گے۔ ’’گڈینوز‘‘ ٹائیٹل سے بننے جارہی اس فلم میں دلجیت دو سانجھ اور کیا را اڈوانی کے بھی اہم کردار ہے۔ راج مہتہ کے ڈائرکشن میں بننے جارہی دھرما پروڈکشن کی اس فلم کو 19 جولائی 2019 میں ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ فلم میں اکشے اور کرینہ شادی شدہ جوڑے کا رول کرتے نظر آئیں گے فلم کی شوٹنگ کا اس سال کے آخر سے آغاز ہوگا۔