اڈلور یلاریڈی تالاب کو سیاحتی مرکز بنانے کی منصوبہ بندی

کاماریڈی :29؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی مستقر کے تین کلو میٹر پر واقع اڈلور یلاریڈی تالاب و سیاحتی مرکز بنانے کیلئے منصوبندی کرتے ہوئے 85 کروڑ روپئے سے تخمینہ کیا گیا کاماریڈی سے تقریباً 2 کلو میٹر دوری پر واقع اڈلور یلاریڈی تالاب قومی شاہراہ پر واقع ہے اور ہر روز اس تالاب پر کئی افراد تفریح کیلئے آتے جاتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے اسے سیاحتی مرکز قرار دینے کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے اسٹیٹ سکریٹری گوپال ریڈی ، آرکٹیکچر گوپی ناتھ ، ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا حیدرآباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں جائزہ لیا اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ تالاب کو سیاحتی مرکز قرار دینے کیلئے اقدامات کرنے کی صورت میں اس علاقہ میں واقع اراضی کو حاصل کرنا ہوگا تالا ب کے علاقہ میں واقع اراضی محکمہ آبپاشی کے علاوہ کسانوں کی ہے لہذا کسانوں سے اراضی حاصل کرنے کیلئے غور کیا گیا ۔ قومی شاہراہ پر واقع تالاب کو سیاحتی مرکز قرار دینے کی صورت میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوگا اور اس علاقہ سے باسر ، سری رام ساگر و دیگر علاقوں کا سفر کرنے والے مسافروں کو بھی یہاں پر ٹھہرنے کیلئے بھی انتظامات کرتے ہوئے جدید ہوٹلوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر اقدامات کے بارے میں بھی غور کیا گیا اور اسے منی ٹینک بنڈ میں تبدیل کرنے کیلئے ارادہ ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹرکے اسٹیٹ سکریٹری گوپال ریڈی نے پائور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ ضلع کلکٹر ودیگر عہدیداروں کو واقف کروایا ۔ اڈلور یلاریڈی تالاب کو سیاحتی مرکز قرار دینے کی صورت میں قومی شاہراہ پر عوام کو سہولت بھی فراہم ہوگی ۔