اچھے مانسون کے باوجود زرعی پیداوار میں کمی کا امکان

نئی دہلی 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں اس سال موافق مانسون کے باوجود زرعی پیداوار میں بہتری کا امکان کم ہے۔ ہندوستان کے اندر گزشتہ دو سال سے جو خشک سالی چل رہی ہے اس کے پیش نظر اچھے مانسون سے زرعی پیداوار بحال نہیں ہوگی بلکہ مانسون کے مزید بہتر ہونے پر توقع کی جاسکتی ہے۔ انڈیا ریٹنگ اینڈ ریسرچ کی تازہ رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ کو پہلے کی طرح بہتر مظاہرہ کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ بجٹ میں مختلف اسکیمات کا اعلان کرنے کے ساتھ ان پر پر کامیابی کے ساتھ عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔