اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ میں استحصال کا مسئلہ اُٹھائیں گی

احمدنگر (مہاراشٹرا) ۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے عدالت کے اجلاس پر اس بیان کے بعد کہ عیسائی مائیکل کا فردِ جرم ’’مسز گاندھی‘‘ کا حوالہ دیتا ہے جبکہ ویسٹ لینڈ مقدمہ کے ملزم کرسٹین مائیکل نے اپنا بیان دیاہے ۔ این سی پی کے صدر شردپوار نے اتوار کے دن کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں سرکاری اداروں کے استحصال کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اُٹھائے گی ۔ اپنی درخواست میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مائیکل کو تحویل میں دینے کی گذارش کی تھی تاکہ اُس سے اُس کے بیان ’’مسز گاندھی ‘‘ کے بارے میں تفتیش کی جاسکے ۔ ای ڈی کے دعوی کے بارے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے شردپوار نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس کل سے شروع ہوگا اور وہ اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ اس اجلاس میں سرکاری اداروں جیسے سی بی آئی ، ای ڈی اور آربی آئی کے استحصال کامسئلہ اُٹھائیں گے ۔ شردپورا نے کہاکہ حال ہی میں ریاستی انتخابات کا اختتام ہوا ہے جس سے وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص حکمرانی کے خلاف عوامی برہمی کا اظہار ہوتا ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ این سی پی سختی سے بی جے پی کے نظریات اور عمل کی سخت مخالف ہے حالانکہ بی جے پی کو این سی پی کارپوریٹرس کی تائید سے احمدنگر مجلس بلدیہ کے میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔