اپوزیشن نے ایوان کا بائیکاٹ کیا

حیدرآباد۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) اپوزیشن کانگریس ، تلگو دیشم اور سی پی آئی ایم نے ٹی آر ایس حکومت و اسپیکر کے نامناسب رویہ کے خلاف آج اسمبلی کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور اسپیکر ایوان میں اپوزیشن کو موقع فراہم نہیں کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کل حصول اراضیات بل پر کئے گئے مباحث کی مثال پیش کی گئی جہاں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع دیئے بغیر ہی بل منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کو علیحدہ مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی میں شریک نہ ہونے کے فیصلہ سے باخبر کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر اُمور مقننہ ٹی ہریش راؤ نے بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کی۔    (تفصیلی خبریں صفحہ 8 پر)