اپوزیشن لیڈر ویکھے پاٹل کا استعفیٰ

ممبئی۔19 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رادھاکرشن ویکھے پاٹل نے منگل کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے اپنا استعفی پارٹی کی اعلی قیادت کو بھیج دیا۔ویکھے پاٹل نے’اخلاقی بنیاد‘ پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔ ان کے بیٹے سوجے ویکھے پاٹل حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے تھے اور مسٹر سوجے کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد افواہ پھیلی تھی کہ پاٹل بھی کانگریس چھوڑ سکتے ہیں حالانکہ ایسا ابھی تک نہیں ہوا۔ سوجے کے بی جے پی میں شامل ہونے کے وقت پاٹل نے کہا تھا کہ ان کے کانگریس چھوڑنے کی بات محض افواہ ہے ۔