اپوزیشن لیڈر نہ بننے والے قائدین وزیراعظم کے کپڑے سلوا رہے ہیں مودی کا طنزیہ ریمارک

بہراج۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں پارلیمنٹ میں ایک اپوزیشن لیڈر بھی نہیں دے سکتیں، اب وزیراعظم کیلئے کپڑے سلوا رہے ہیں۔ مودی نے اترپردیش میں ایس پی ۔ بی ایس پی، آر ایل ڈی مہا گٹھ بندھن کے خاتمہ کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایکسپائری ڈیٹ (مقررہ مدت کی انتہائی تاریخ) 23 مئی نے جب اس مہا گٹھ بندھن کے قائدین ایک دوسرے کے خلاف دست بہ گریباں ہوں گے۔