اپوزیشن جمہوریت کا وقار ختم کرنے کا خواہاں

مرکزی وزیر برائے اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی کا بیان
نئی دہلی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور دیگر اقلیتی قائدین پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور بی جے پی قائد مختار عباس نقوی نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ جمہوریت کی اہمیت ختم کردی جائے۔ انہوںنے کہا کہ وہ اپنی انتخابی ناکامی اور گاندھی خاندان کی انتخابی ناکامی کو ہضم کرنے سے قاصر ہیں۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ فتح کی چمک دمک اور شان و شوکت دو طرفہ ہونی چاہئے۔ انہیں جمہوریت میں یقین ہونا چاہئے لیکن جس انداز میں کانگریس اور اس کی حلیف پارٹیاں دہشت ناک شو منعقد کررہی ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنی ناکامی بری لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک دستوری نظام رائج ہے۔ یہ کسی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نہیں ہے جو سیاسی پارٹیاں مسلسل ایسا ماحول تیار کرنے کی کوشش کررہی ہیں جس کے نتیجہ میں برقی رائے دہی مشینوں پر عوام بھروسہ کرنا چھوڑدیں گے۔ اس مسئلہ پر برقی رائے دہی مشینوں کی ساکھ پر تبادلہ کرنے کے نتیجہ میں ان کی ساکھ جاتی رہے گی اور عوام ان پر بھروسہ کرنا چھوڑدیں گے۔ مختار عباس نقوی نے الزام عائد کیا کہ برقی رائے مشینیں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں، اسی وجہ سے انہیں دیگر ممالک بھی استعمال کرتے ہیں۔ اصل وجہ یہ ہے کہ خاندان اپنی انتخابی ناکامی کو ہضم کرنے سے قاصر ہے۔ مرکزی وزیر نے کانگریس کا نام لیے بغیر اس پر الزام عائد کیا۔