اپنی دیکھ بھال آپ کریں ‘ خشک بال اور ناریل کا تیل

بال عموماً خشک ‘گھنگریالے ‘سیدھے اور دو منہ والے ‘ جھڑتے بال ‘ سفید بال اور بکھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اگر آپ یہ جان لیں آپ کے بال ان آٹھ طرح کے بالوں میں کس قسم کے ہیں تو سمجھیںآپ کا آدھا مسئلہ حل ہوگیا ۔ بال خشک ہیں تو اس کا سبب ہیئر ڈرائر کا زیادہ استعمال ‘ ہیئر سپرے ‘تیز دھوپ ‘ نمک اور کھارے پانی سے بال دھونا ہے جس سے بالوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے ۔ خشک بالوں کو سنوارنے کیلئے نیم گرم ناریل کا تیل لیں ‘ انگلیوں کے پوروں کو تیل میں ڈبوکر بالوں کو پھیلالیں اور انگلیوں سے پہلے دھیرے دھیرے پھر تھوڑی تیزی سے مالش کریں ۔ بالوں کی جڑوں تک تیل جذب ہونے دیں ‘ تیل مالش کر کے دو گھنٹے تک تیل بالوں میں رہنے دیں پھر کسی بھی شیمپو سے دھولیں ۔

چہرے کی کالی رنگت صاف کریں: کلونجی حسب ضرورت لے کر دودھ میں پیس لیں اور ہلکا سا گرم کرلیں ‘رات کو سونے سے پہلے اس سے چہرے کی مالش کریں ۔ صبح اچھے صابن سے وھولیں ۔ چہرے کی رنگت میں فرق آجائے گا یا پھر مولی کا پانی نکال لیں اوراس میں تھوڑا سا نمک ملالیں پھر چہرے کا مساج کریں۔ کافی فائدہ ہوگا ۔ مکئی اور جو کا آٹا ہم وزن لیکر گرم پانی میں بھگو دیں ۔ اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کریں پھر چہرے پر ملیں اور بعد میں ہلکے گرم پانی سے دھولیں ‘ ہفتہ میں چار مرتبہ یہ عمل کریں ۔

ایلوویرا کا جادو: ایلوویر جلدی امراض ‘ معدے کی خرابی ‘ دانت کے درد ‘ بال کے جھڑنے یا سر کی خشکی ‘ جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف ‘ آرائش حسن اور دیگر کئی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ بالوں اور چہرے پر اس کا گودا لگانے سے بہت افاقہ ہوتا ہے ۔
چہرے کے کیل ہمیشہ کیلئے دورکرنے کا طریقہ: ایک عدد موٹی سی مولی لیں اور اس کو اوپر سے آدھا انچ کاٹ لیں اور اندر سے کھوکھلی کرلیں ۔ اس میں دیسی صابن کوٹ کر بھردیں او راسے کٹی ہوئی مولی میں بھر کر آٹھ دن تک رکھ دیں ۔ آٹھ دن بعد چہرے کے کیلوں کیلئے استعمال کریں ۔ استعمال کرنے سے پہلے رات کو سوتے وقت منہ اچھی طرح دھولیں پھر مولی میں صابن نکال کر چہرے پر رگڑیں تاکہ خوب جذب ہوجائے ۔صبح اچھے صابن سے چہرے کو دھولیں ۔ چند دنوں کے بعد کیل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں گے اور چہرہ بالکل صاف ہوجائے گا ۔