اپل کے بستی دواخانہ میں ڈاکٹر کی دست درازی پر پٹائی

حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں بستی دواخانہ ڈاکٹر کی مبینہ دست درازی سے سنسنی پیدا ہوگئی۔ تاہم متاثرہ خاتون اور بستی کے افراد نے ڈاکٹر کی پٹائی کرتے ہوئے اسے اپل پولیس کے حوالے کردیا جس پر الزام ہیکہ اس نے سردرد کی شکایت پر رجوع ہونے والی خاتون کو مساج کرنے کا مشورہ دیا اور خاتون کے سر کے بال کاٹ دیئے اور تنہائی میں رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔ متاثرہ خاتون نے چلکانگر بستی دواخانے کے ڈاکٹر بالراجو پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ڈاکٹر بلدیہ کی جانب سے حالیہ دنوں شروع کردہ بستی دواخانے کا ذمہ دار بتایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ مقامی خاتون بار بار سردرد کی شکایت پر بستی دواخانے سے رجوع ہوئی جس پر ڈاکٹر بالراجو نے اسے مشورہ دیا کہ اس کا مساج کرنا پڑے گا جس کے بعد وہ اسے تشخیصی کمرے میں لے گیا اور مبینہ طور پر دست درازی کی۔ اپل پولیس نے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔