اٹالین پکوڑے

اشیاء: پیاز درمیانہ باریک کٹی ہوئی ایک عدد، چاول آدھا کپ، اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ، مکھن ایک اونس،  تیل دو کھانے کے چمچ، پانی ایک کپ، ٹماٹو پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پنیر کش شدہ ایک تہائی کپ، تیل تلنے کیلئے، انڈے دو عدد، خشک بریڈ کرامز۔
ترکیب : دو چائے کے چمچے تیل گرم کرکے پیاز سنہری کرلیں اور دھلے ہوئے چاول ڈال کر قدرے بھونیں، پھر ایک کپ پانی ڈال کر پکنے دیں۔ ساتھ ہی ٹماٹو پیسٹ اور اجوائن ڈال دیں، جب پانی خشک ہوجائے اور چاول بھی گل جائیں تو آنچ بند کردیں( اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی اور ڈال دیں) اب کش شدہ پنیر اور مکھن ملادیں اور ٹھنڈے ہونے کیلئے رکھ دیں۔جب چاول ٹھنڈے ہوجائیں تو ان میں دونوں انڈے ملادیں( ایک انڈے سے مرکب مناسب لگے تو دوسرا انڈا نہ ڈالیں)۔ نمک چکھ لیں، ہاتھ کی ہتھیلی پر دو کھانے کے چمچ چاول کے مرکب کے بھر کر رکھیں اور پنیر کی ایک کیوب درمیان میں رکھ کر اس مرکب کو بند کرکے گولے کی شکل دیں۔ ان چاولوں کے بالز کو خشک بریڈ کرامز میں رول کرکے ٹرے میں رکھ کر فریج میں اتنی دیر رکھیں کہ یہ قدرے سخت ہوجائیں۔ ایک سوس پین میں زیادہ مقدار میں تیل ڈال کر گرم کریں اور چاولوں کے یہ پین میں کافی زیادہ مقدار میں تیل ڈال کر گرم کریں اور چاولوں کے یہ گولے احتیاط سے تل کر اسے بھورے کرلیں، ایک وقت میں تین چار گولے تلیں۔  ٹماٹو کیچپ سے نوش کریں۔