آٹو ڈرائیورس کا آج اردو گھر میں احتجاجی جلسہ

حیدرآباد 29 اپریل (پریس نوٹ) آٹو کرایوں میں پڑوسی ریاستوں کے مساوی اضافہ کرنے میں حکومت کی غیرمعمولی تاخیر کے خلاف احتجاجاً آٹو ڈرائیورس کا احتجاجی جلسہ 30 اپریل کو 2 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں منعقد ہوگا۔ آٹو ڈرائیورس کے دیگر مطالبات میں حکومت آٹو تھرڈ پارٹی انشورنس چارجس کا 50 فیصد برداشت کرے اور خانگی آٹو فینانسرس کے خلاف اگر وہ فینانس اگریمنٹ کے وقت زبردستی آٹو کے پرمٹس اور اصل آر سی رکھ لیں تو پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا جائے۔ تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کنوینر محمد امان اللہ خان نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔