آؤٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ میں زخمی کانسٹبل فوت

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) گھٹکیسر آؤٹر رنگ روڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں زخمی سی آر پی ایف کانسٹبل زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ طاہر شیخ جو سی آر پی ایف کانسٹبل تھا اور حکیم پیٹ کوارٹرس کا ساکن تھا۔ 2 فروری کو آؤٹر رنگ روڈ پر اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی منارہا تھا کہ اُس کے ایک ساتھی یادگیری نے پارٹی کے دوران کار چلانے کی کوشش کے دوران ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں طاہر شیخ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔