آندھرا پردیش میں 20 فیصد بیرونی سیاحوں کی آمد

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کو سیاحت کے شعبہ میں کافی ترقی حاصل ہوئی ہے جب کہ سارے ملک میں 103 کروڑ سیاحوں کا آندھرا پردیش میں 20 فیصد حصہ ہے ۔ اسوسیٹیڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا ( اسوچم ) کی جانب سے کئی گئی اسٹڈی میں یہ بات بتائی گئی ۔ ریاست آندھرا پردیش میں 6800 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ آندھرا پردیش نے سال 2012 میں2.9 لاکھ بیرونی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا ۔۔