آندھراپردیس اوپن اسکول میں داخلوں کا آغاز‘ 19ستمبر آخری تاریخ

کرنول ۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست آندھراپردیس کی جانب سے چلائے جانے والا اوپن اسکول سسٹم میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے جو طلبا ان اسکولوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ نزدیک اوپن اسکول مرکز پہنچ کر اپنا داخلہ می سیوا مرکز کے ذریعہ کروائیں محمد رشید ضلع کوڈنیٹر نے بتا یا کہ حکومت کی جانب سے اوپن اسکول سسٹم میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے لہذا جوبھی طلبا مدرسہ وغیرہ پڑھتے ہیں اور کسی بھی وجہ سے ترک تعلیم ہوچکی ہواور عمر 14سال سے زائد ہوتو ایسے طلبا دسویں جماعت میں داخلہ لے سکتے ہیں محمد رشید نے بتایا کہ مدرسہ جانے والے طلبا کے لئے اپنی تعلیم پوری کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے داخلہ کے بعد اپنے اپنے مراکز میں طلبا کے لئے تیس سے زائد تربیتی کلاسس لیے جائیں گے تاکہ طلبا کو منتخب شدہ مضامین میں مہارت دلوائی جاسکے ۔انہوں نے کہا 19ستمبر آخری تاریخ ہے اور 30ستمبر تک 100روپے چالان کے ساتھ داخلہ لیاجائیگا ۔مزید تفصیل کے لئے گورنمنٹ گلرس ہائی اسکول نزد کنٹرول روم یاان نمبرات 9440220930پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔