آندھرابنک کی دونئی انشورنس اسکیمات

حیدرآباد:12 / اگست (پریس نوٹ) رکشابندھن تہوار کے موقع پر عوام کے پسندیدہ آندھرا بنک نے دو ڈپازٹ کم انشورنس اسکیمات کو متعارف کروایا ہے جو دیگر تہواروں ‘ سماجی تقاریب اور خاندانی تقاریب سے بھی متعلقہ ہے ۔ دونوں نئی اسکیمات کے نام ’’ سرکشا بیمہ ڈپازٹ ‘‘ اور ’’ جیون سرکشا بیمہ ڈپازٹ ‘‘ہیں ۔ سرکشا بیمہ ڈپازٹ کیلئے اہلیتی عمر 18 تا 70سال اور جیون سرکشا بیمہ ڈپازٹ کیلئے 18 تا 50 سال ہے ۔ ڈپازٹس کچھ بھی ہوسکتے ہیں جیسے رشتہ داروں یا کسی کی بھی جانب سے گفٹ چیک کی شکل میں ‘ سیلف ڈپازٹ ‘ نقد یا گفٹ چیک ہوسکتے ہیں ۔ گفٹ چیک کی رقم 201 روپے ‘ 351 اور 5001 ہوں گے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرکل جنرل منیجر حیدرآباد سرکل مسٹر ونئے کمار ورما نے بتایاکہ رکشا بندھن یا دیگر تہواروں پر نقد رقم یا زیورات دینے کے بجائے یہ اسکیمات اپنے عزیز و اقارب کیلئے بہترین تحفے ہیں تاکہ ان کا خاندان بہت زیادہ محفوظ رہ سکے ۔زونل مینجر حیدرآباد 1 زون مسٹر دیپانکر چکرورتی نے اس موقع پر کہاکہ سرکشا بیمہ ڈپازٹ کے لیے 201 روپے کے گفٹ چیک کے علاوہ پہلے سال کے پریمیم کے طور پر 12 روپے ادا کئے جائیں گے جو 2لاکھ روپے کے حادثاتی انشورنس کو کور کرے گا ۔