آسیان ممالک کی معاشی بلاک کی تشکیل

جکارتہ ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے سرکاری طور پر یوروپی یونین کی طرز پر ایک معاشی بلاک تشکیل دیا ہے تاکہ اس خطہ میں تجارت کو فروغ دیا جائے اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تیزی پیدا کی جاسکے ۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حقیقت میں ایک واحد مارکیٹ کا راستہ ہنوز طویل ہے ۔