آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا۔آسٹریلیائی سفارتخانے نے دورے کی منسوخی سے متعلق پاکستانی عہدیدار کو آگاہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم نے جاریہ سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان میں حالیہ سیاسی بحران کے باعث آسٹریلیائی ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا اور اس حوالے سے آسٹریلیائی سفارتخانے نے پاکستانی عہدیدارکو آگاہ کر دیا دورہ آئندہ سال مارچ میں ہو گا ۔