آسام میں بی جے پی /اے جی پی کا متحدہ مقابلہ

گوہاٹی۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسام گناپریشد اور بی جے پی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں متحدہ طور پر کانگریس سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بی جے پی اور اے جی پی کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی بات چیت کے اختتام کے بعد بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی حکمت عملی اور نشستوں کی تقسیم کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں جماعتیں ریاست میں کانگریس کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ گوہاٹی میں ہیمنتا بسواس شرما کی موجودگی اور اے جے پی کے اتل گورا اور کیشور مہنتا کی موجودگی میں اعلان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں تشکیل دیئے گئے اتحاد میں بوڈولینڈ پیوپلس فرنٹ ہی اس اتحاد کے تیسرے ساتھی کے طور پر شریک رہیں گے۔ تاکہ ریاست میں کانگریس کو شکست دینے کے لیے متحدہ طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔