آرمی ہیلی کاپٹرز نے زخمی جاپانی کوہ پیما کو بحفاظت نکال لیا

آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے سومیو سوزوکی نامی جاپانی کوہ پیما کو براڈ پیک سے بحفاظت نکال لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق جاپانی کوہ پیما کی ٹانگ براڈ پیک بیس کیمپ پر فریکچر ہوگئی تھی، انہیں وہاں سے بحفاظت نکال کر سی ایم ایچ اسکردو منتقل کردیاگیاہے۔ غیرملکی کوہ پیماوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کا گزشتہ دوہفتوں میں یہ تیسرا آپریشن تھا۔